جعلی پیر نے جن نکالنے کے بہانے 10 سالہ بچی کو آگ لگا دی

جاسم محمد

محفلین
جعلی پیر نے جن نکالنے کے بہانے 10 سالہ بچی کو آگ لگا دی
April 2, 2019
مبشر حسن

ضلع بہاول نگر میں فورٹ عباس میں جعلی پیر کے چیلے نے جن نکالنے کے لیے دس سالہ بچی کو مبینہ طور پر آگ لگا دی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ چک 228 نائن آر میں پیش آیا۔ پیر کے چیلے نے کوئلے جلا کر جن نکالنے کی کوشش کی جس سے بچی کا گلہ جھلس گیا۔

تفصیلات کے مطابق آمنہ بی بی کو بیمار ہونے کی وجہ سے والدین پیر کے پاس لیکر گئے تھے جس نے بچی پر جن کا سایہ بتاتے ہوئے علاج شروع کردیا۔

دس سالہ بچی کی چیخوں پر گاؤں کے لوگ بھی جمع ہوگئے۔ آمنہ بی بی کو بے ہوش ہونے پر ریسکیو ٹیم اطلاع پر موقع پر پہنچ گئی۔

10 سالہ آمنہ بی بی کو شدید تشویشناک حالت میں بہاولپور وکٹوریہ اسپتال (بی وی ایچ) منتقل کردیا گیا۔

آمنہ کی والدہ کا کہنا ہے کہ بچی کو پیر کے پاس دم کروانے لے گئے تھے۔ ترجمان بی وی ایچ ڈاکٹر جہانزیب خان کے مطابق بچی کی حالت خطرے سے باہر ہے، بچی کا 8 سے 10 فیصد جسم جلا ہے۔

معاملے کی تفتیش کرنے والے پولیس افسر کا کہنا ہے کہ فورٹ عباس پولیس بچی کے والد سے رابطہ کر رہی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بچی جلی یا جلائی گئی، بنا تحقیقات کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔
 
Top