جس نے تم کو چاند کہا اور جس نے خوشبو جانا تھا (تاجدار عادل

جس نے تم کو چاند کہا اور جس نے خوشبو جانا تھا

اس لڑکے کا نام بتاؤ کیا وہ بھی میرے جیسا تھا

جو کہتا تھا تم اچھی ھو اور تم سے اچھا کوئی نہیں

وہ لڑکا اب بھی سچا ھے اور پہلے بھی سچا تھا

اس کا جذبہ میرا جذبہ اور کتابیں ایک سی ھیں

باتیں کیسی کرتا تھا کیا طرز سخن بھی مجھ سا تھا

تم جب مجھ کو ملتی نہیں میں چاند سے باتیں کرتا ھوں

تم جب اس ملتی نہیں وہ چاند سے باتیں کرتا تھا

اکثر میں سوچتا ھوں اس روپ میں بھی تھا میں ھی تو

میں نے اس کو اتنا سوچا لگتا ھے جیسے دیکھا ھو

تاجدار عادل
 
Top