"جس نام میں محمد آتا ہے، اس کا ڈيٹا ہمارے کمپيوٹر قبول نہيں کرتے"- امريکی سفير

جس کوٹ کے جواب میں آپ نے اپنی پوسٹ میں اپنی ہی دانست میں اس کو " استدلال " قرار دیا ہے تو میں کیا کہہ سکتا ہوں ۔ میرا خیال ہے کہ میں نے اپنی طرف سے یہ بتانے کی کوشش کی ہے کہ جب یہ واقعہ ہوا تو یہ معاملہ سامنے آیا کہ ایسے نام رکھنے والوں نے یہ گھپلے کیئے ۔ چونکہ یہ سب پاکستانی تھے اور ہر دوسرے یا تیسرے پاکستانی کے نام کیساتھ " احمد " اور " محمد" آتا ہے ۔ لہذا انہوں نے اس حوالے سے اپنی سسٹم میں ان ناموں کی ری چیکنگ کی شرط عائد کردی ۔ اگر پکڑنے والے پاکستانیوں کے نام مولا بخش یا جانو بنگش ہوتے تو شاید صورتحال مختلف ہوتی ۔
بھائى اسى طرز استدلال سے پاكستان ميں زہريلى يا غير قانونى شراب بنانے بيچنے اور پی كر مرنے والوں كى اكثريت كے نام پيارا --- ، تارا --- ، چاند---قسم کے ہوتے ہيں ، كيا خيال ہے اگر ايك سسٹم بنا ديا جائے ؟
كسى كميونٹی كے بعض افراد كے عمل كو لے كر ايسى generalisation كيا درست ہے؟
 
Top