جستجو۔۔۔!

متلاشی

محفلین
متدبر انسان کی سوچ کی شاید دو سطحیں ہوتی ہیں۔ ایک وہ جو اس کے اندر ہی اندر طوفان بپا کئے رہتی ہے اور ایک وہ جس میں وہ دوسروں کو شریک کرتا ہے۔ ’’شاید‘‘ اس لئے کہا ہے کہ بقول انور مسعود انسان اتنی سادہ چیز بھی نہیں کہ ہم اس کا کیمیائی تجزیہ کر کے بتا سکیں کہ اس میں محبت اتنی ہے، نفرت اتنی ہے، بے یقینی اتنی ہے، یقین اتنا ہے، فکری گہرائی اتنی ہے، اور جذبہ اتنا ہے، غصہ اتنا ہے؛ وغیرہ۔
آپ کے اندر ہی اندر کیا طوفان برپا ہیں، وہ آپ ہی بہتر سمجھ سکتے ہیں یا آپ کے وہ دوست اور متعلقین جو بالمشافہ آپ کے ساتھ وقت گزارتے ہیں۔ کچھ کچھ اندازہ البتہ اس قلمی نام متلاشی سے ہو جاتا ہے۔
اس کا علاج (اگر یہ واقعی بے سمتی کی کیفیت ہے تو) یہ ہے کہ انسان اپنے اللہ کی طرف یکسو ہو جائے اور ہر اُس چیز اور عمل سے کنارہ کش ہو جائے جسے وہ سمجھتا ہے کہ اس کی توجہ تقسیم کر کے ایک خطِ مستقیم کو قوس کی اور پھر دائرے کی شکل دے دیتی ہے۔

دوسرا مرحلہ ایک کیفیت کو بیان کرنے کا ہے۔
مکرمی استاذ گرامی آپ کا مشورہ صائب ہے ۔۔۔ اس پر عمل کر کے بھی دیکھ چکا ہوں۔۔۔! مگر کیا کروں عبادت میں بھی یکسوئی حاصل نہیں ہوتی ۔۔۔ بس خیالات منتشر رہتے ہیں۔۔۔ ذہنی سکون نہیں ملتا۔۔۔!
 

متلاشی

محفلین
یہ مرحلہ یہاں میرے لئے شاید آپ کی نسبت مشکل تر ہے۔ آپ ایک تجربے سے گزرے ہیں یا گزر رہے ہیں اور مجھے آپ کے لفظوں سے اس کا ادراک کرنا ہے۔ اس لئے کوئی حتمی بات نہیں کہہ سکوں گا۔ ہاں، یہ ضرور کہہ سکتا ہوں کہ آپ کا قاری آپ کے داخل کے مقابلے میں آپ کے خارج کو نسبتاً آسانی سے سمجھ سکتا ہے۔ داخل سے خارج کا سفر آپ اور میں لفظوں کے راستے سے طے کرتے ہیں۔ قاری کو جہاں تک آپ کی لفظیات سے روشنی ملتی ہے وہ آپ کے ساتھ چلنے کی کوشش کرتا ہے (ضروری نہیں کہ ساتھ چل بھی رہا ہو)۔ اور جہاں آپ کے لفظ اسے آپ کے داخل تک کا راستہ نہیں دیتے، وہ فکری سطح پر خاموش ہو جاتا ہے۔ اسے آگے بڑھنے کا راستہ آپ دکھائیں گے اگر دکھائیں گے تو!۔ اس راستے کو اگر ’’سمت‘‘ قرار دیا جائے تو شاید کچھ زیادہ غلط نہیں ہو گا۔ سو، ہم اس نتیجے پر پہنچے کہ آپ کا قاری ’’سمت‘‘ کا ادراک بھی آپ ہی سے لے گا۔

اس سے زیادہ کھول کر بیان کرنا شاید میرے لئے ممکن نہیں۔ دعاؤں میں یاد رکھئے گا۔

شکریہ استاذ گرامی۔۔۔!
آپ کا نتیجہ درست ہے ۔۔۔۔ مگر مجھے خود ہی جس چیز کے بارے میں علم نہ ہو ۔۔۔ یعنی اپنی جستجو کا سبب ۔۔۔ تو میں اس کا ادراک قاری کو کیسے کروا سکتا ہیں۔۔۔ لے دے کر بس ایک یہی طریقہ بچتا ہےکہ اپنے احساسات و کیفیات کو قلمبند کر کے قاری کے سامنے پیش کیا جائے سو وہ میں نے کر دیا۔۔۔! باقی اگر آپ میری کیفیات کا کچھ ادراک کر سکے ہیں اور مزید سمت کا تعین کرنے کے لئے آپ مجھ سے ذاتی پیغامات میں ذاتی قسم کے سوالات بھی پوچھ سکتے ہیں۔۔۔۔!
 
لے دے کر بس ایک یہی طریقہ بچتا ہےکہ اپنے احساسات و کیفیات کو قلمبند کر کے قاری کے سامنے پیش کیا جائے سو وہ میں نے کر دیا۔۔۔ !​

بجا ارشاد! اس انداز کو ’’انشائیہ‘‘ کہتے ہیں۔
انشائیہ، کہانی، افسانہ؛ ان تینوں کے پیچھے ایک واقعاتی سلسلہ ہوا کرتا ہے، یا کئی سلسلے ہوتے ہیں جو ایک دوجے سے الگ نہیں کئے جا سکتے۔

ایسی تحریروں میں ایک تفریق یہ بھی ہے کہ:
واقعات کو اولیت دیجئے تو کہانی، محسوسات کو اولیت دیجئے تو افسانہ اور افکار کو اولیت دیجئے تو انشائیہ
یہ مکمل تعریف بہر حال نہیں ہے۔

شکریہ۔
 
مکرمی استاذ گرامی آپ کا مشورہ صائب ہے ۔۔۔ اس پر عمل کر کے بھی دیکھ چکا ہوں۔۔۔ ! مگر کیا کروں عبادت میں بھی یکسوئی حاصل نہیں ہوتی ۔۔۔ بس خیالات منتشر رہتے ہیں۔۔۔ ذہنی سکون نہیں ملتا۔۔۔ !

ایک بابا جی کا قول ہے: ’’نہیں ہوتی یکسوئی تو بھی لگے رہو! یکسوئی کو زمین اور ماتھے کے فاصلے میں تلاش کرو اور ایسے کرو جیسے سوئی تلاش کرتے ہیں، ماتھا زمین سے جتنا نزدیک ہو گا، تلاش کا کام اتنا ہی گھٹ جائے گا‘‘۔

وہ ایک سجدہ جسے تو گراں سمجھتا ہے​
ہزار سجدوں سے دیتا ہے آدمی کو نجات​
۔۔۔۔۔
گہر جب آنکھ سے ٹپکا زمیں میں جذب ہوا​
وہ ایک لمحہ بہت باوقار گزرا تھا​
جسے میں اپنی صدا کا جواب سمجھا تھا​
وہ اک فقیر تھا، کر کے پکار گزرا تھا​
۔۔۔۔۔
 
امید اور یاس کے تنے بانے میں بُنی ہوئی بہت پُر اثر تحریر
مگر انجام اپنے پیچھے ابہام چھوڑ گیا
اللہ کرے زورِ قلم زیادہ
 

نور وجدان

لائبریرین
درد ے بھرپور مگر درد کے تمازت ملنے سے سونے چمکتا ہے ایک بہت اچھی تحریر درد ے بھرپور مگر درد کے تمازت ملنے سے سونے چمکتا ہے ایک بہت اچھی تحریر
 

متلاشی

محفلین

نور وجدان

لائبریرین
اس سبے بہتر ہے موبائل سے لکھ لوں کہ کچھ ٹوگل نہیں ہوتا۔۔۔۔۔۔ باتیں '' ہدایت نامہ محفل'' میں لکھی ہوئی مگر آزمانے کے باوجود کارگر نہ ہوئیں۔۔یہ لیپ ٹاپ ۔۔پی سی نہیں
 

متلاشی

محفلین
اس سبے بہتر ہے موبائل سے لکھ لوں کہ کچھ ٹوگل نہیں ہوتا۔۔۔۔۔۔ باتیں '' ہدایت نامہ محفل'' میں لکھی ہوئی مگر آزمانے کے باوجود کارگر نہ ہوئیں۔۔یہ لیپ ٹاپ ۔۔پی سی نہیں
آپ لیپ ٹاپ یوز کرتی ہیں یا پی سی ؟ ونڈوز کونسی ہے ؟
 
Top