فخرنوید
محفلین
جرمنی ۔۔۔ ہمبرگ: جرمنی میں کالجز اور یونیورسٹیز کے طلبا نے پیلی شر ٹیں پہن کر حکومت کی تعلیمی پالیسی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اگلے ایک ہفتہ تک اس احتجاج کو جا ری رکھا ہوا ہے۔ جس میں ان طلبا کی ڈیمانڈ ہے کہ جرمن حکومت تعلیمی پالیسی پر نظر ثانی کرتے ہوئے ۔طلبا کی فیسیں اور مفت کتابوں کی دستیابی کو یقینی بنائے۔ اور طلبا پر لگائے گئے سالانہ ٹیکسز کو بھی ختم کیا جائے۔تا کہ زیادہ سے زیادہ طلبا تعلیم حاصل کر سکیں اور اس کے علاوہ بیچلر سطح کے تعلیمی نظام میں ردو بدل کر کے اس کو آسان بنایا جائے۔ اور پچھلے کچھ عرصہ سے جرمنی میں تعلیمی پالیسی کے بعد شرح خواندگی میں کمی واقع ہوئی ہے۔
بشکریہ: وائس آف پاکستان


بشکریہ: وائس آف پاکستان