جرائم اور حادثات کی فرضی فلم بندی۔۔۔! آپ کی رائے میں

جرائم اور حادثات کی فرضی فلم بندی ہونی چاہیے یا نہیں۔۔۔! آپ کی رائے میں ؟

  • ضرور ہونی چاہیے، اچھی بات ہے اس سے آگہی ملتی ہے

    Votes: 0 0.0%
  • کوئی حرج نہیں ہونی چاہیے

    Votes: 0 0.0%
  • مجھے کچھ خاص اندازہ نہیں ہے

    Votes: 0 0.0%
  • بری بات ہے، لوگ بری باتیں سیکھتے ہیں

    Votes: 2 40.0%
  • زہرِ قاتل ہے اور معاشرے میں بگاڑ کا سبب بن رہی ہے۔

    Votes: 3 60.0%

  • Total voters
    5

محمداحمد

لائبریرین
آج کل ہمارا میڈیا، ہمارے معاشرے میں ہونے والے جرائم اور حادثات کی فرضی فلم بندی reenactment کرکے دکھاتا ہے اور اس طرح کے پروگرامز کا رجحان کافی زیادہ ہوگیا ہے۔

اس سلسلے میں آپ کی رائے کیا ہے؟
 

شمشاد

لائبریرین
آجکل کا میڈیا سنسنی پھیلانے اور اپنی ریٹنگ بڑھانے کے چکر میں کچھ بھی کر سکتا ہے۔

اس سے اچھا ہے کہ بھلائی کی طرف توجہ دے۔
 

زبیر مرزا

محفلین
خبر اگر مؤثر انداز میں پیش کی جائے اور کسی حادثے یا واقعے کی مکمل تفصیلات مہیا کردی جائیں تو یہی کافی ہے
فلم بندی کرکے جزئیات تو اور تمام حرکات وسکنات کو دیکھانا تو تربیتی کورس ہوسکتا ہے جس سے نوآموز مجرم زیادہ سیکھ سکتے ہیں
 

محمداحمد

لائبریرین
آجکل کا میڈیا سنسنی پھیلانے اور اپنی ریٹنگ بڑھانے کے چکر میں کچھ بھی کر سکتا ہے۔

اس سے اچھا ہے کہ بھلائی کی طرف توجہ دے۔


خبر اگر مؤثر انداز میں پیش کی جائے اور کسی حادثے یا واقعے کی مکمل تفصیلات مہیا کردی جائیں تو یہی کافی ہے
فلم بندی کرکے جزئیات تو اور تمام حرکات وسکنات کو دیکھانا تو تربیتی کورس ہوسکتا ہے جس سے نوآموز مجرم زیادہ سیکھ سکتے ہیں

یہ بات مجھے بھی تکلیف دے رہی ہےکہ اس سے بہت سے نادان / معصوم لوگ بہت غلط اثر لیتے ہیں اور نادانی میں اپنا اور دوسروں کا ناقابلِ تلافی نقصان کر بیٹھتے ہیں۔

۔
 

شمشاد

لائبریرین
لیکن میڈیا نے تو ایسی خبریں چٹ پٹی بنا کر پیش کرنا ہوتی ہیں۔

اس بات پر مجھے وہ خبر یاد آئی جب صدام حسین کی پھانسی کی ویڈیو میڈیا نے بار بار نشر کی اور اس کی نقل کرتے ہوئے دو یا تین بچوں نے خود کو پھانسی دے لی تھی۔
 
میرے خیال میں میڈیا یہ سب کچھ ٹائم پورا کرنے کی غرض سے دکھاتا ہے کیونکہ ان کے مطابق سیاست کے علاوہ صرف یہی قسم بچ جاتی ہے جسے دکھایا جا سکے۔
پاکستانی میڈیا میں عمدہ ڈاکیومینٹریز نہ ہونے کے برابر ہیں۔صرف ایک چینل ہفتہ وار ڈاکیومینٹری دکھاتا ہے اور اب اسکی تقلید کرتے ہوئے دوسرے چینل نے بھی بنانا شروع کردی ہے۔لیکن یہ ڈاکیومینٹریز بھی صرف ریٹنگز کیلیے ہوتی ہیں
 

محمداحمد

لائبریرین
یہ ریٹنگز بھی بڑی خراب چیز ہیں، ریٹنگز بڑھانے کے چکر میں یہ میڈیا والے نہ جانے کیا کیا کرجاتے ہیں۔
 
Top