جدا جدا

ہر ایک شخص میں مجھ کو وہ دیکھتا کیوں ہے
مجھے گنوا کے وہ مجھ سا ہی ڈھونڈتا کیوں ہے

اسے جو پیار ہے مجھ سے تو پھر ملے مجھ کو
مجھے وہ ہجر کی زد میں اجاڑتا کیوں ہے

وہ صرف مجھ کو دکھائے یہ حسن و ناز و ادا
ہر ایک شخص کو الجھن میں ڈالتا کیوں ہے

وہ چاہے جس سے کرے پیار پر کرے تو سہی
وہ روز پیار کے خیمے اکھاڑتا کیوں ہے

سوال کر کے مجھے اس نے لاجواب کیا
کہ رات دن تو مرے پیچھے بھاگتا کیوں ہے

کبھی تو اپنے بھی اندر وہ خامیاں ڈھونڈے
زمانہ میرے گریباں میں جھانکتا کیوں ہے

جو صرف میرا ہے باقرؔ وہ صرف میرا رہے
وہ سارے شہر میں الفت کو بانٹتا کیوں ہے

مُرید باقرؔ انصاری
 
بہت خوب۔

بھائی تعارف کے زمرہ میں اپنا تعارف بھی کروا دیں۔
اور اپنا کلام پوسٹ کرنے کے لئے اصلاحِ سخن یامیری شاعری ( پابندِ بحور شاعری )کا زمرہ استعمال کریں۔ پسندیدہ کلام میں دیگر شعراء کا کلام پوسٹ کر سکتے ہیں۔ :)
 
اس

السلام علیکم

جی میں بزم میں نیا آیا ہوں ۔ استعمال کرنے کا کوئ خاص طریقہ نہیں آتا بہرحال کوشش کرتا ہوں کہ تعارف کا زمرہ مل جائے اور تعارف بھی ضرور ہو گا انشاءاللہ
 
اس

السلام علیکم

جی میں بزم میں نیا آیا ہوں ۔ استعمال کرنے کا کوئ خاص طریقہ نہیں آتا بہرحال کوشش کرتا ہوں کہ تعارف کا زمرہ مل جائے اور تعارف بھی ضرور ہو گا انشاءاللہ
یہ رہا تعارف کا زمرہ
اور اپنی شاعری پوسٹ کرنے کے لئے، اگر آپ سمجھتے ہیں کہ اصلاح کی ضرورت ہے تو اصلاحِ سخن کے زمرے میں پوسٹ کریں ۔
اور اگر درست سمجھتے ہیں تو آپ کی شاعری (پابندِ بحور) کے زمرہ میں پوسٹ کریں۔
 
Top