میاں وقاص
محفلین
جب ہوا عرفاں تو غم آرامِ جاں بنتا گیا
ایک حرف_نا مکمل، داستاں بنتا گیا
ہاں، عدم سے ہی تو ملتا ہے، کسی شے کو وجود
اک جہاں مٹتا گیا تو اک جہاں بنتا گیا
کیا شجر نے بھی تحفظ کچھ دیا مہماں کو
کیا خس و خاشاک ہی سے آشیاں بنتا گیا؟
ہم نے لکھا اور پڑھا تھا جو تنفس کا نظام
وہ تنفس بھی نظام_امتحاں بنتا گیا
وقت چلتا تو رہا لیکن مخالف سمت پر
خامشی کا سلسلہ آہ و فغاں بنتا گیا
ترک کر ڈالافضا میں گھورنا پھر اس کے بعد
دائرہ جب دائروں کے درمیاں بنتا گیا
فاصلہ اس کے عمل کا ہے کوئی رد_عمل
کچھ وہاں بنتا گیا تو پھر یہاں بنتا گیا
بس جھجھک شاہین تھی پہلی اڑانوں کی فقط
میں ذرا اونچا اڑا تو آسماں بنتا گیا
حافظ اقبال شاہین
ایک حرف_نا مکمل، داستاں بنتا گیا
ہاں، عدم سے ہی تو ملتا ہے، کسی شے کو وجود
اک جہاں مٹتا گیا تو اک جہاں بنتا گیا
کیا شجر نے بھی تحفظ کچھ دیا مہماں کو
کیا خس و خاشاک ہی سے آشیاں بنتا گیا؟
ہم نے لکھا اور پڑھا تھا جو تنفس کا نظام
وہ تنفس بھی نظام_امتحاں بنتا گیا
وقت چلتا تو رہا لیکن مخالف سمت پر
خامشی کا سلسلہ آہ و فغاں بنتا گیا
ترک کر ڈالافضا میں گھورنا پھر اس کے بعد
دائرہ جب دائروں کے درمیاں بنتا گیا
فاصلہ اس کے عمل کا ہے کوئی رد_عمل
کچھ وہاں بنتا گیا تو پھر یہاں بنتا گیا
بس جھجھک شاہین تھی پہلی اڑانوں کی فقط
میں ذرا اونچا اڑا تو آسماں بنتا گیا
حافظ اقبال شاہین