جب کرپشن ہوتا ہے تو ملک نیچے گرتا ہے اور جب زیادہ کرپشن ہوتا ہے تو ملک اور زیادہ نیچے گرتا ہے

زیرک

محفلین

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق "سال 2018 کی نسبت 2019 کے دوران پاکستان میں کرپشن بڑھی ہے۔ پاکستان 2019 میں کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں 2018 کی نسبت ایک نمبر کم حاصل کر سکا۔ 2018 میں پاکستان نے کرپشن کے خلاف اقدامات میں 33 مارکس حاصل کیے تھے، لیکن 2019 میں پاکستان نے 32 مارکس حاصل کیے۔ پاکستان کا کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں 3 درجے تنزلی کے بعد 117ویں سے 120ویں درجے پر چلا گیا ہے"۔ کسی ملک کی درجہ بندی میں کمی کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ اس ملک میں کرپشن بڑھ گئی ہے۔ جب اپنی کرپشن چھپانے کے لیے کھلم کھلا قوانین بنوا کر چوری ڈاکے کے الزامات سے خود کو بچایا جائے گا تو منہ تو کالا ہو گا ہی ناں۔ اسے کہتے ہیں کھوکھلی نیت اور یو ٹرن عمل، دعوے شفافیت کے اور عملیت اس کے الٹ، عمران خان حکومت کا کچا چٹھا ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کھول کر رکھ دیا ہے۔ جب کرپشن ہوتا ہے تو ملک نیچے گرتا ہے اور جب زیادہ کرپشن ہوتا ہے تو ملک اور زیادہ نیچے گرتا ہے۔
 
آخری تدوین:

جاسم محمد

کسی علاقہ میں جرائم اچانک بڑھ جائیں لیکن وہ میڈیا میں رپورٹ ہوں نہ ہی پولیس تھانوں میں رجسٹر تو عام تاثر یہی جائے گا کہ سب اچھا ہے۔
عالمی پاناما سکینڈل سامنے آنے کے بعد پورے ملک میں اینٹی کرپشن مہم شروع ہو گئی تھی۔ جس کی وجہ سے نہ صرف ان کیسز میں اضافہ ہوا بلکہ میڈیا کا فوکس بھی اس طرف مبذول رہا۔ جس سے یہ عام تاثر گیا کہ کرپشن بہت بڑھ گئی ہے۔ لیکن کیا اس تاثر کا یہ مطلب لیا جائے کہ کرپشن واقعی بڑھی ہے؟
 
یعنی ٹرانسپیرنسی والوں کا قصور کہ انہوں نے جوتا کیوں مارا، نہ مارتے تو لوگ نہ گنتے کہ فلاں تبدیلی خان کو آج اتنے چھتر پڑے ہیں۔
نک بدل کر گوئبلز رکھ لو آسانی رہے گی، کوئی جھوٹ گھڑنے اور جھوٹ پھیلانے کا طعنہ بھی نہیں دے گا۔
 
اگر یہ حکومت بھی پچھلی حکومتوں کی طرح این آر او ، ڈیل یا ڈھیل دے کر کرپشن کے جاری کیسز بند کردے اور مزید نئے کرپشن کیسز نہ کھولے تو پاکستان کی کرپشن کے حوالہ سے رینکنگ بہتر ہو جائے گا۔
گند قالین کے نیچے چھپا دینے سے صاف نہیں ہوجاتا ۔ اسے باہر نکال کر دھویا جاتا ہے ۔
 
جاسم محمد

محفلین
اپنا گند تو قانون بدل کر نئے قالین کے نیچے چھپا دیتے ہو اور اس پر شرم بھی نہیں آتی،آج کے گوئبلز کے پیروکار جو ہوئے۔
نوازشریف،حسن،حسین،ڈار،زرداری،خورشیدشاہ،فوادحسن فواد،فریال ٹالپور،خاقان عباسی،سعدرفیق،حنیف عباسی اور انگنت چوروں کی رہائی کےلیےصبح شام کمپین کرنےوالےدانشورکہتے ہیں"کرپشن بڑھ گئی ہے"۔ مار اوئے ڈپٹی !
 
تم غلط بندے کو طعنہ دے رہے ہو، میرا کسی بھی سیاسی پارٹی یا گروہ سے تعلق نہیں، نہ ہی میں نے کبھی کسی فرد یا پارٹی کے حق میں آواز بلند کی ہے۔ بات بڑی صاف اور کلیئر ہے کہ جب عمران خان کی اپنی اور اپنے اے ٹی ایمز کی چوری اور ڈاکے پکڑے جانے لگے تو قانون کی ناک مروڑ کر گردن میں پڑنے والے پھندے سے جان چھڑائی گئی ہے، یہ بات مسلمہ حقیقت ہے، اسے جھٹلا نہیں سکتے۔ میں یہ باتیں یاد کراتا رہوں گا، گوئبلز کے پیروکارو۔
 
زیرک

محفلین
ایک اور سلیکٹڈ احتساب
چییئرمین نیب صاحب بہادر آپ نے فواد حسن فواد کو ضمانت ملنے کے چوبیس گھنٹے کے اندر لاہور ہائی کورٹ کے ضمانت کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں جانے کا اعلان کر دیا، ویل ڈن مجھے آپ کے اس تیز تر فیصلے پر خوشی ہے، کوئی اعتراض نہیں۔ لیکن چیئرمین نیب کیا آپ یہ بتانا پسند فرمائیں گے کہ وہ کون سے عوامل ہیں جن کی وجہ سے آپ پشاور BRT پر سپریم کورٹ کے "سٹے آرڈر" کے خلاف آج تک درخواست دینے سے ہچکچا رہے ہیں؟ مالم جبہ اراضی کیس میں تو کوئی "سٹے آرڈر" بھی نہیں، آپ کے بقول ان دونوں کیسز کی فائلیں تیار پڑی ہیں، چلیں مالم جبہ کیس کو چلائیں تو ہم مان لیں گے کہ یہ غیرجانبدارانہ احتساب ہو رہا ہے ورنہ اس سلیکٹڈ احتساب پر انگلی اٹھتی رہے گی۔
 
زیرک

محفلین
چودھری پرویز الٰہی اور مونس الٰہیٰ سے اعلیٰ امریکی سفارتکاروں کی ملاقات، سیاسی امور پر تبادلۂ خیال، کچھ سمجھے یا نہیں سمجھے؟ ادھر ٹرمپ اور عمران خان، ادھر پرویز الٰہی اور امریکی سفیر، حکومت بچاؤ مہم کا فائنل ہے کچھ اور نہیں۔
چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی سے اعلیٰ امریکی سفارتکاروں کی ملاقات، سیاسی امور پر تبادلہ خیال
 
جانتے ہیں حکومت بچاؤ کی قیمت کیا ہو گی؟ چین اور خاص کر سی پیک کے خلاف امریکی مفادات کا خیال رکھا جائے، اگر ایسا نہیں ہو گا تو پھر پہلے پنجاب، بلوچستان اور پھر مرکزی حکومت میں چہروں کی تبدیلی ممکن ہے۔ اس کام میں کچھ وقت لگے گا۔
 
Top