جب بھی کھانا کھاؤ۔ راز کاشمیری

فرحت کیانی

لائبریرین
جب بھی کھانا کھاؤ

دھو لو ہاتھ اور کُلی کر لو
دستر خوان بچھاؤ
پہلے تم بِسم اللہ پڑھ لو
دائیں ہاتھ سے کھاؤ
پانی پیو تو ٹھہر ٹھہر کر
کھانا خُوب چَباؤ
بُھوک رہے تھوڑی سی باقی
پَیٹ نہ بھر کر کھاؤ
چَپڑ چَپڑ آواز نہ نکلے
اس پر قابو پاؤ
صحت کا بس راز یہی ہے
سادہ کھانا کھاؤ

جب بھی کھانا کھاؤ

از راز کاشمیری
 
Top