جاپان میں صرف ایک مسافر کیلئے ریل سروس!

arifkarim

معطل
train%202_0.jpg

ہوکائیدو: ہوکائیدو جاپان کے شمال میں واقع ایک جزیرہ ہے جہاں پر قائم کامی شراتاکی نامی ریلوے اسٹیشن پر گزشتہ تین برس سے روزانہ صرف ایک مسافر کے لیے دو ٹرینیں رکتی ہیں۔ جاپان ریلویز نے آج سے تین برس قبل اس اسٹیشن کو دور دراز ہونے اور مال بردار ٹرینوں کے بند ہونے کی وجہ بند کرنے کا فیصلہ کیا لیکن انتظامیہ نے اپنا فیصلہ اس وقت تبدیل کر دیا جب انہیں معلوم ہوا کہ اسٹیشن پر رکنے والی ریل ایک لڑکی کے کالج جانے کا واحد ذریعہ ہے۔ یہ فیصلہ اگرچہ جاپان ریلویز کے لیے مہنگا ضرور ہوگا مگر اس سے جاپان نے دنیا بھر کی حکومتوں کے لیے ایک مثال قائم کی کہ کیسے اپنے شہریوں کا خیال رکھا جاتا ہے۔ اس وقت جاپان کا یہ ریلوے اسٹیشن صرف ایک مسافر کے لیے پوری طرح سے کام کر رہا ہے اور یہاں روزانہ دو ٹرینیں رکتی ہیں جن کا شیڈول بھی لڑکی کے کالج جانے اور واپس آنے کے وقت کو دیکھ کر مرتب کیا گیا ہے۔ مذکورہ طالبہ رواں سال 26 مارچ کو اپنے کالج کی تعلیم مکمل کر لے گی اور جاپان ریلویز کے مطابق یہ اسٹیشن اس وقت ایسے ہی کام کرتا رہے گا۔
ماخذ
 
زیک

مسافر

کیا اس کا سستا اور بہتر حل لڑکی کو کالج کے پاس کمرہ یا اپارٹمنٹ دینا نہ ہوتا؟
 
Top