جادوئی اختیارات والی انگلی کی مانگ کرتا بھکاری؛ مختصر مختصر

زیرک

محفلین
جادوئی اختیارات والی انگلی کی مانگ کرتا بھکاری
بچپن میں بزرگوں سے سنا کرتے تھے کہ کسی اللہ والے بابا جی کے ہجرے کے باہر ایک بھیک مانگنے والا بیٹھا رہتا تھا، ایک دن بابا جی کو بھکاری کی حالت پر رحم آ گیا۔ انہوں نے پوچھا ”بول کیا مانگتا ہے؟“ بھکاری بولا ”جناب جو بھی عطا کر دیں“۔ بابا جی نے دور ایک پہاڑ کی طرف انگلی اٹھائی، پہاڑ سونے کا ہو گیا۔ فرمایا ”کیا یہ کافی ہے؟“ بھکاری بولا ”کچھ اور مہربانی فرما دیں“۔ بابا جی نے انگلی کے اشارے سے دوسرے پہاڑ کو بھی سونے کا کر دیا اور فرمایا ”لو میاں! اب تمہارا کام ہو گیا، اب جاؤ“۔ بھکاری اپنی جگہ سے نہیں ہلا اور وہیں بیٹھا رہا۔ بابا جی نے پوچھا ”اب کیا چاہیے؟“ بھکاری مسمسی صورت بنا کر بولا ”انگلی“۔ آج پاکستان کی حالت دیکھیں تو یہی لگتا ہے کہ موجودہ حکمران جس کی نااہلی کی بنا پر ملک کے معاشی و اداراتی حالات قابو میں نہیں آ رہے، اب وہ اسٹیبلشمنٹ والے بابا جی سے ان کی ”جادوئی اختیارات“ والی انگلی مانگ رہا ہے کہ اس کے بل پر ”مطلق العنان حکمران“ بن کر دس سالہ حکمرانی کا خواب پورا کر سکے۔
 
Top