ثقیل اردو

نظام الدین

محفلین
پرانے زمانے کے ایک استاد صاحب بڑی ثقیل قسم کی اردو بولا کرتے تھے اور ان کی اپنے شاگردوں کو بھی نصیحت تھی کہ جب بھی بات کرنی ہو تو تشبیہات، استعارات، محاورات اور ضرب المثال سے آراستہ پیراستہ اردو زبان استعمال کیا کرو۔
ایک بار دوران تدریس یہ استاد صاحب حقہ پی رہے تھے۔ انہوں نے جو زور سے حقہ گڑگڑایا تو اچانک چلم سے ایک چنگاری اڑی اور استاد جی کی پگڑی پر جاپڑی۔
ایک شاگرد اجازت لے کر اٹھ کھڑا ہوا اور بڑے ادب سے گویا ہوا:
’’حضور والا! یہ بندۂ ناچیز حقیر فقیر، پرتقصیر ایک روح فرسا حقیقت حضور کے گوش گزار کرنے کی جسارت کررہا ہے۔ وہ یہ کہ آپ لگ بھگ نصف گھنٹہ سے حقِ حقہ نوشی ادا فرما رہے ہیں۔ چند ثانیے قبل ایک شرارتی آتشی پتنگا آپ کی چلم سے بلند ہوکر چند لمحے ہوا میں ساکت رہا اور پھر آپ کی دستار فضیلت پر براجمان ہوگیا۔ اگر اس فتنہ کی بروقت اور فی الفور سرکوبی نہ کی گئی تو حضور والا کی جان کو شدید خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔‘‘
 
x boy

محفلین
زبردست، کل میں کسی نام نہاد طوطا چینل میں دیکھ رہا تھا کہ ان کے کسی طوطا فرزند نے کسی کوا فرزند سے پوچھا کہ اس طوطے چینل کے بارہ میں آپ کی رائے کیا ہے تو انہوں نے اسی طرح کی اردو میں خطبہ دیا گو کہ وہ پختونخواہ میں ایک مدرسہ چلا تے ہیں گدہ نشین ہیں
 
arifkarim

معطل

آج سے کبوتر چینل دیکھنا شروع کر دیں۔ امید ہے افاقہ ہو گا :)
 
ہادیہ

محفلین
ہاہاہا کچھ زیادہ ہی ثقیل اردو ہے اتنی دیر میں چاہے استادِ محترم کا ستیاناس ہوجاتا
بہت خوب مزا آگیا:LOL:
 
محترم نظام الدین یہ لطیفہ شیخ چلی کے نام سے کبھی پڑھا تھا
شیخ چلی کی عادت تھی کہ وہ بہت جلدی جلدی بولتے تھے ان کا رئیس ان کی اس عادت سے بہت تنگ تھا اور کہتا تھا کہ فصیح زبان میں ٹھہر ٹھہر کر بولا کرو
ایک دن وہ حقہ پی رہا تھا ایک چنگاری پگڑی پر گر پڑی
شیخ چلی کہنے لگے
سرکار عالیِ تبار خسرو ذیِ وقار اک آتش نابکار ناہنجار دستارِ فضلیت پر سوار ہے
محمد یعقوب آسی حضور شاید آپ نے بھی پڑھا ہو
 
ابھی دیکھا جناب! بہت ودھیا!
 
Top