تیسری جنس۔ چودھری محمد ردولوی

غضب کی تحریر ہے جناب۔ بہت شکریہ ٹیگ کرنے کا۔ اف فوہ! چھٹتی نہیں ہے منہ سے یہ کافر لگی ہوئی۔ پڑھنا شروع کیا تو وقت کی کمی کے باوجود ) کہ دفتر کو دیر ہوتی تھی) چھوڑا نہ گیا۔ کیا چیز پڑھوادی ہے سید شہزاد ناصر بھائی۔
ہاہاہا
جناب ہمارا تو وہی حساب ہے
اس محفل کیف و مستی میں ، اس انجمن عرفانی میں
سب ہی جام بکف بیٹھے رہے، ہم پی بھی گئے چھلکا بھی گئے
 
غضب کی تحریر ہے جناب۔ بہت شکریہ ٹیگ کرنے کا۔ اف فوہ! چھٹتی نہیں ہے منہ سے یہ کافر لگی ہوئی۔ پڑھنا شروع کیا تو وقت کی کمی کے باوجود ) کہ دفتر کو دیر ہوتی تھی) چھوڑا نہ گیا۔ کیا چیز پڑھوادی ہے سید شہزاد ناصر بھائی۔
آپ کا یہ تبصرہ سب تبصروں پر بھاری ہے جناب محمد خلیل الرحمٰن بھائی جی :)
 
میرا تو خیال ہے کہ ان کی دستیابی کی جگہ پرانی کتابوں کے بک سٹال ہی ہیں (خصوصی توجہ برائے @راشداشرف صاحب) ۔ کیونکہ آؤٹ آف پرنٹ ہونے کی بنا پر عام کتابوں کی دکانوں سے تو ملنے سے رہیں۔
آپ نے بالکل ٹھیک کہا یہ انارکلی کی کسی پرانی کتابوں کی دوکان سے ہی ملے گی
 
رودلوی کی کچھ تحاریر ضیاء محی الدین کے کسی پروگرام میں سنیں تھیں۔ اور تب ہی بہت پسند آئی تھیں۔ شہزاد ناصر جی آپ کی وساطت سے ایک عمدہ تحریر پڑھنے کو ملی۔ بلاشبہ یہ تحاریر اردو ادب کا شاہ کار ہیں۔​
آپ کا شکریہ​
آپ نے درست فرمایا
ضیاء محی الدین نے چوہدری صاحب کے خطوط تحت الفظ میں پڑھے ہیں اور وہ انٹرنیٹ پر دستیاب بھی ہیں
 
Khusra+jia+hai.jpg

ساجد بھائی عاطف بٹ بھائی باباجی سرکار حسیب نذیر عسکری برادر فاتح برادر قیصرانی برادر
کیا کہنے جناب
ڈھونڈی ہے یونہی شوق نے آسائشِ منزل
رخسار کے خم میں کبھی کاکل کی شکن میں
 
باباجی

محفلین
واہ شاہ جی کیا خوب کلاسیک ادب کا شاہکار ڈھونڈا ہے آپ نے
خوبصورت اسلوب و استعارات
خاص طور سے اس جملہ میں پوری تحریر کا مزہ سما گیا

"لیکن اگر غور کیجیے تو پیر بھی ایک طرح کا شوہر ہی ہوتا ہے جس پر مرید اسی طرح تکیہ کرتا ہے جیسے عورت مرد پر
 
آپ کی محبت کا شکریہ
شاد و آباد رہیں
 
یوسف-2

محفلین
چودھری محمد ردولوی کی یہ تحریر منٹو، عصمت اینڈ کمپنی کی ”بہترین نقالی“ سے کسی قدر بھی کم نہیں :D ۔ اس گروپ کے ادیبوں کا ”مشن“ ہی یہ ہے کہ اخلاقیات کی چادراور چہار دیواری کے اندر موجود جنس، جنسی بھوک اور جنسی عدم توازن کو بے رحم لفظوں کے نشتر سے تار تار کرکے سماج کے گلی کوچوں اس طرح میں پھیلا دو کہ شرفاء کی پڑھی لکھی بہو بیٹیاں بھی تیزی سے اس آلودگی سے ”متاثر“ ہوتی چلی جائیں اور ان نام نہاد ادیبوں کے ”قلم اور پیٹ کی بھوک“ مٹانے کا مستقل ”وسیلہ “ بن سکیں۔ :eek:
 
اوشو

لائبریرین

آپ کو یہ سب کیسے پتا چلا :confused:
 
اوشو

لائبریرین
جی یہ خاکسار ادب کا ایک ادنیٰ طالب علم ہے۔ مختلف اقسام کے ادباء کی تحریروں، ان کی سوانح حیات پڑھنے کے ساتھ ساتھ ان کی ”حرکتوں“ سے بھی واقفیت ہے، اس لئے :p
یعنی آپ منٹو ، عصمت، رحمان مذنب وغیرہ کے لکھے کو بھی "ادب" مانتے ہیں۔ پھر ان پر تنقید بےادبی نہ ہوئی :rolleyes:
 
یوسف-2

محفلین
یعنی آپ منٹو ، عصمت، رحمان مذنب وغیرہ کے لکھے کو بھی "ادب" مانتے ہیں۔ پھر ان پر تنقید بےادبی نہ ہوئی :rolleyes:
جتنی ”بے ادبی“ اس قسم (یا اس قماش :mrgreen: ) کے (نام نہاد) ادیبوں نے ”ادب“ کے نام پر تحریر کی ہے، اتنی تو ”غیر ادبی“ (تواریخ، سائنس، طب، نفسیات، ادیان وغیرہ جیسے شعبہ حیات کے) لکھاریوں نے مل کر بھی نہیں لکھی ہوگی۔ :p
 
Top