تہذیب یافتہ طوائف

محبوب الحق

محفلین
ایک کوٹھے کے باہر
الہ باد کی
تہذیب یافتہ طوائف نے
دروازے کے باہر
لٹکتی تختی پر لکھوایا
عزت یہاں برائے فروخت ہے
مہذب حضرات
آنے سے پہلے
اچھا غسل فرما لیں
اور جیبوں میں
اشرفیوں کو اُون کی
تھیلی میں ڈال کر لائیں
لہجوں کو نرم
اور جذبات کو گرم رکھیں
اور خیال کر کے
چپلوں میں لگا کیچڑ
صاف کر کے آئیں
ہمارا فرش
ہمیں رزق دیتا ہے
اس کی بے حرمتی قابِل قبول نہیں
دارو کوٹھے میں
وافر مقدار میں موجود ہے
باہر سے خرید کر
وقت کا ضیاع نہ کریں
اور دلال کو حرام
ایک پائی ادا نہ کرنا
اسے معقول وظیفہ ملتا ہے
البتہ باہر رکھے گئے
چندے کے ڈبے میں
دل کھول کر پیسا ڈالیں
آپکا عطیہ نوجوان طوائفوں کی
تربیت پر خرچ کیا جاتا ہے
اور مہربانی کر کے
رات کے آخری پہر میں
کوٹھہ خالی کر دیا جائے
کیوں کے فرش کی
دھلائی کے بعد
تہجد کی نماز ادا کی جاتی ہے ..
 
Top