تھی کسی دور علیلوں کی عیادت واجب ۔ وہاب؟

فرخ منظور

لائبریرین
تھی کسی دور علیلوں کی عیادت واجب
لیکن اب قربتِ بیمار سے ڈر لگتا ہے

جنکی آمد کو سمجھتے تھے خدا کی رحمت
ایسے مہمانوں کے آثار سے ڈر لگتا ہے

جو گلے مل لے مری جان کا دشمن ٹھہرے
اب، ہر اک یارِ وفادار سے ڈر لگتا ہے

ایک نادیدہ سی ہستی نے جھنجوڑا ایسے
خلق کو ، گنبد و مینار سے ڈر لگتا ہے

بن کے ماجوج، نمودار ہوا چاروں اور
اِسکی یاجوج سی رفتار سے ڈر لگتا ہے

عین ممکن ھے یہاں سب ہوں کورونا آلود
شہر کے کوچہ و بازار سے ڈر لگتا ہے

اب تو اپنوں سے مصافحہ بھی پُر خطر ہے وھاب
یوں نہیں ہے کہ فقط اغیار سے ڈر لگتا ہے

شاعر: وہاب؟
 
Top