تو تتلی تھی میں بادل تھا

اظہرالحق

محفلین
تو تتلی تھی میں بادل تھا
کچھ دن پہلے اسی گگن تلے
تو میرے گیت کی مستی تھی
میں تیری آنکھ کا کاجل تھا

تو رنگ بھرے گلزار دیکھکر کھو گئی رے
تو چھوڑ کہ میرا ساتھ پرائی ہو گئی رے
کوئی سایہ تھا کوئی سپنا تھا
یہاں کون تھا جو میرا اپنا تھا
میں پاگل تھا ۔ ۔۔ ۔
تو تتلی تھی ۔ ۔ میں بادل تھا

میں وہ دیوانہ جو سب کی پیاس بجھائے رے
پر جانے کیوں ہر آگ میں خود جل جائے رے
میں یہ سمجھا تو میری اپنی ہے
میں ساجن ہوں تو سجنی ہے
میں پاگل تھا ۔ ۔ ۔
تو تتلی تھی ۔ ۔ ۔ میں بادل تھا


اڑ گئی تتلی ، جل گئے بادل
آہ میں ڈھل گئی گیت کی مستی
دھول میں مل گیا آنکھ کا کاجل ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔۔۔


--------------------------------------------
مشرقی پاکستان میں بننے والی ایک بہت خوبصور ت فلم ، “پیاسا“ کا گیت ہے یہ ، جس میں رحمٰن اور شبنم نے اپنی بہترین اداکاری کی اور ۔ ۔ ۔ مصطفٰی کا بطور منفی کردار بہت زبردست ۔ ۔ شچویشن بنائی ۔ ۔ ۔ امید ہے آپ کو یہ گیت پسند آیا ہو گا ۔ ۔
 
جواب

گیت کسی بھی زبان میں‌ ہوں ان سے خلوص اور جذبے کی خوشبو آتی ہے۔ اس لیے تو گیت خواہ فلمی ہو یا لوک ایک ان مٹ اثر سامعین کے ذہنوں پر چھوڑتا ہے۔
 
Top