تم جب بھی کبھی ہنس دیتی ہو ۔ ۔ ۔

اظہرالحق

محفلین
ایک زمانہ تھا جب میں نے اپنے میوزک گروپ کے لئے بہت لکھا ، اور دوستوں نے بہت اچھے میوزک بنائے جن میں سے چند ایک آپ کو میری میوزک والی سایٹ پر مل سکتے ہیں ان میں سے ایک گیت یہ بھی ہے جو بذات خود مجھے بہت پسند ہے ، یہ گیت پوری طرح سے ریکارڈ نہ ہو سکا مگر اسکی ابتدائی دھن کی تیاری کی کچھ ریکارڈنگ ہے ۔۔ ۔ حبدار کی حوبصورت آواز نے اسے بہت اچھا بنا دیا ۔ ۔ ۔ کاش میں اسے دوبارہ ریکارڈ کر سکتا ۔ ۔ ۔ کوشش کروں گا کہ اپنے گروپ کو ایک بار پھر یکجا کروں اور ۔ ۔ ۔ہم ایک بار پھر ایسے ہی گیت تخلیق کر سکیں ۔ ۔۔

تم جب بھی کبھی ہنس دیتی ہو، میں چونک چونک سا جاتا ہوں
تم جب بھی مجھے تکتی ہو ، میں دھنک دھنک سا جا جاتا ہوں

تم جب بھی میرے سنگ چلتی ہو ، میں بھٹک بھٹک سا جاتا ہوں
تم جب بھی مجھے ملتی ہو ، میں سمٹ سمٹ سا جاتا ہوں

تیری آنکھوں میں میرا پیار ملے ، تیری باتوں سے خوشبو آئے
تم جب بھی کچھ کہ دیتی ہو ، میں لہک لہک سا جاتا ہوں

تم آؤ تو دن ہو جائے ، جانے سے تیرے شب آ جائے
تم جب بھی کبھی یوں جاتی ہو، میں تڑپ تڑپ سا جاتا ہوں

جیون کے سفر میں ساتھی ہم تم ، ہم تم سے ہی جیون اپنا
تم جب بھی کبھی پاس آتی ہو ، میں دھڑک دھڑک سا جاتا ہوں



اس گیت کی ابتدائی ریکارڈنگ یہاں پر موجود ہے
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

تیری آنکھوں میں میرا پیار ملے ، تیری باتوں سے خوشبو آئے
تم جب بھی کچھ کہہ دیتی ہو ، میں لہک لہک سا جاتا ہوں


بہت خوب اظہربھائی،



والسلام
جاویداقبال
 
Top