تمہارے ساتھ رہنا ہے

حرا بتول

محفلین
تمھارے ساتھ رہنا ہے
________________________________________________

تمھارے چھوڑ جانے سے
یہ ناطہ توڑ جانے سے
مجھے کچھ بھی نہیں ہوتا
میں کوئی مر نہیں جاتا
یہ رستے یاد رہتے ہیں
میں سیدھا گھر ہی جاتا ہوں
میں سارے کام کرتا ہوں
میں باتیں سب سے کرتا ہوں
مگر جانے یہ پھر کیا ہے
مجھے بے چینی ہوتی ہے
پریشاں کیوں میں رہتا ہوں
کہ جیسے کھو گیا ہو کچھ
کسی بھی کام میں پھر یہ
میرا دل کیوں نہیں لگتا
میں ہنسنا بھول جاتا ہوں
مسلسل ہی میں روتا ہوں
تمھارے چھوڑ جانے سے
میرا دل توڑ جانے سے
بہت ہی درد ہوتا ہو
مجھے تم سے نہیں ملنا
تم اب واپس نہیں آنا
مجھے ڈر ہے
کہ تم مجھ کو
دوبارہ چھوڑ جاو گے
تعلق توڑ جاو گے
ادھورا چھوڑ جاو گے
جگر میں درد ہوتا ہے
یہ چہرہ زرد ہوتا ہے
مجھے دکھتا نہیں کچھ بھی
مجھے سنتا نہیں کچھ بھی
میں گم سم ہو سا جاتا ہوں
کہیں میں کھو سا جاتا ہوں
میرے آنسو نہیں رکتے
میرا دل خون روتا ہے
میری روح یوں تڑپتی ہے
کہ جیسے مرغ بسمل ہو
مجھے ایسے نہ تڑپاو
میری سانسیں میری دھڑکن
میری ہنسی میری خوشیاں
میرا جینا میری چاہت
میرا سب کچھ تم ہی تو ہو
تم واپس لوٹ کر آو
میرا سب کچھ ہی لوٹاو
واپس جب بھی آنا تم
تو آنا اب مکمل ہی
کبھی نہ چھوڑ کر جانا
یہ دل نہ توڑ کر جانا
اگر جانا ہی ہو اب کے
مجھے بھی ساتھ لے جانا
تمھارے چھوڑ جانے سے
بہت ہی درد ہوتا ہے

میں کس کو یہ بتاوں سب
میرا کوئی نہیں تم بن
مجھے تم سے یہ کہنا ہے
تمھارے ساتھ رہنا ہے
سنو! اب لوٹ آو نا
سنو! اب آ بھی جاو نا.
 
Top