تعارف پلس دو رباعی آپ کی نظر

ہمسفر

محفلین
اسلام و علیکم!
کیا حال چال ہیں عظیم محفلین صاحبان
امید ہے کہ آپ خیریت سے ہوں‌گے
میں‌محسن علی تخلص ہمسفر
پچھلے 6 برس سے ایک اخبار میں‌ڈیزائنر کے فرائض‌انجام دے رہا ہوں
لفظوں سے دن رات کھیلنا ہمارا مشغلہ کم اور مجبوری زیادہ ہے

شعر و شاعری کا شوق بس ہوا ہی چاہتا تھا جب میں‌میٹرک میں‌تھا ہی ہی ہی

ایک رباعی عرض خدمت ہے

بکھرے پھول کی پتیوں کو سمیٹا نہیں‌کرتے
سر راہ ہر کسی سے یوں‌ملا نہیں‌کرتے
بچھڑ جائیں جو راہی منزل کا پتہ دے کر
زندگی میں‌ایسے ہمسفر چنا نہیں‌کرتے

دوسری رباعی جو شاید میری پہلی رباعی بھی ہے اور میں نے اس کو ردوبدل نہیں‌کیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کیونکہ میں اس سے محبت کرتا ہوں

دیکھا ہے میں‌نے وفاداروں‌کو آزما کر
بہت پچھتیایا ان بے قدروں‌سے دوستی لگاکر
زخم سہنے کی اب مجھ میں‌طاقت نہیں‌ہمسفر
سوچا ہے آگے چلوں گا ان سے دامن بچا کر

کیسا۔۔۔۔۔۔۔۔۔:)
 
شمشاد

لائبریرین
محسن صاحب بہت خوب۔ مشق سخن جاری رکھیں۔ یہاں آپ کو بہت مدد ملے گی۔

تو آپ بھی شہرِ محبت سے تعلق رکھتے ہیں۔ شمیل بھی تو اسی شہر کے ہیں۔
 
محمد وارث

لائبریرین
محفل پر خوش آمدید محسن علی ہمسفر صاحب۔

شاعری آپ کی اچھی ہے لیکن اگر برا نہ مانیں تو ایک بات کہوں کہ آپ کا کلام رباعیات نہیں ہیں، معذرت خواہ ہوں اس دریدہ دہنی کیلیئے لیکن جو صحیح بات تھی وہ آپ کے گوش گزار کر دی۔

امید ہے محفل پر آپ کا وقت اچھا گزرے گا۔
 
ہمسفر

محفلین
محسن صاحب بہت خوب۔ مشق سخن جاری رکھیں۔ یہاں آپ کو بہت مدد ملے گی۔

تو آپ بھی شہرِ محبت سے تعلق رکھتے ہیں۔ شمیل بھی تو اسی شہر کے ہیں۔

شکریہ شمشاد بھائی
جی حضور میں بھی اسی شہر سے تعلق رکھتا ہوں شمیل صاحب کے بارے میں مجھے علم نہیں ہے
امید ہے ان سے رابطہ قائم ہو جائے گا
 
ہمسفر

محفلین
محفل پر خوش آمدید محسن علی ہمسفر صاحب۔

شاعری آپ کی اچھی ہے لیکن اگر برا نہ مانیں تو ایک بات کہوں کہ آپ کا کلام رباعیات نہیں ہیں، معذرت خواہ ہوں اس دریدہ دہنی کیلیئے لیکن جو صحیح بات تھی وہ آپ کے گوش گزار کر دی۔

امید ہے محفل پر آپ کا وقت اچھا گزرے گا۔

وارث بھائی آپ کی اس قدر حوصلہ افزائی پر آپ کاتہہ دل سے شکر گزار ہوں

جی میں جانتا ہوں کہ یہ قطعہ ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

وارث بھائی میں نے شاعری کی باقاعدہ کوئی تعلیم حاصل نہیں‌کی بس جو کچھ بیتتا ہے لفظوں میں ڈھال دیتا ہوں

امید ہے آپ سے واسطہ پڑا ہے تو بہت کچھ اور سیکھنے کو ملے گا
 
محسن صاحب اس بات کو ایک مثال سے سمجھیں کہ ایک شادی شدہ فرد صرف اسی وقت شادی شدہ کہلواتا ہے جب وہ نکاح کی قید میں آ جاتا ہے اسی طرح ایک شعر (چاہے وہ رباعی کا ہو، یا قطعہ، غزل، نظم وغیرہ کا) صرف اسی وقت شعر کہلواتا ہے جب وہ وزن کی قید میں ہو :)
 
ہمسفر

محفلین
بہت بہت شکریہ جناب محترم وارث بھائی جان
آپ کا انداز کیا کہنے
ہمیں‌آپ کے زیر سایہ بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا
شکریہ بہت بہت
 
ایم اے راجا

محفلین
بہت بہت شکریہ جناب محترم وارث بھائی جان
آپ کا انداز کیا کہنے
ہمیں‌آپ کے زیر سایہ بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا
شکریہ بہت بہت

ًمحسن بھائی اسلام و علیکم۔
خوش آمدید، آپ سے مل کر بڑی خوشی ہوئی، آپ اس فورم پر بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں، یہاں اعجاز، وارث، ابنِ سعید اور دوسرے بہت سے ماہرینِ فن نو آموز لوگوں کی بڑے پیار اور خلوص سے رہنمائی فرماتے ہیں، امید ہیکہ آپ مایوس نہیں ہوں گے، مندرجہ ذیل ربط کو ضرور وزٹ کریں، شکریہ۔

http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?t=11003
 
ہمسفر

محفلین
ایم اے ساگر صاحب آپ کی تشریف آوری کا شکریہ
جی میں‌ضرور ان جہاندیدہ شخصیات سے استفادہ حاصل کروں گا
خدائے لم یزل آپ کی عمر لمبی فرمائے
 
Top