تضاد کیوں

مشرف اور شجاعت ایک ہی موضوع پر دو مختلف رائے کا اظہار کررہے ہیں۔ یہ تضاد کیوں۔ کیا مشرف کے چل چلاو کا موقع اپہنچا؟ چودھری شجاعت کھبی فوج کے موقف کے خلاف نہیں‌جاسکتا۔
شجاعت
مشرف
 

شمشاد

لائبریرین
ہمت بھائی پہلی بات تو یہ کہ آپ کو کافی دیر بعد محفل میں دیکھ کر اچھا لگا۔

شجاعت، مشرف، نواز، بے نظیر یہ سب ایک ہی تھیلی کے چٹے بٹے ہیں، سب ہی اندر سے ملے ہوئے ہیں، سب کا ایک ہی مقصد ہے عوام کو بیوقوف بنانا اور عوام بنی ہوئی ہے۔

آج مشرف چلا جائے گا تو کل کوئی اور آ جائے گا، جو مشرف نے آ کر نواز اور بے نظیر کے خلاف کیا، وہی آنے والا مشرف کے خلاف کرئے گا۔ تاریخ اپنے آپ کو دہراتی رہے گی۔
 
شکریہ شمشاد بھائی۔
پچھلے کئی ماہ سے پہلے اپنے ریسرچ پیپرز کی پبلیکیشن کے سلسلے میں‌پھر اپنے پی ایچ ڈی کے تھیسیس کے ڈیفینس کے معاملے میں اتنا مصروف تھا کہ سر کھجانے کی فرصت بھی نہ تھی۔ پھر ماشاللہ میرے تینوں‌شریر بیٹوں گھر پر کمپیوٹر کو ہاتھ نہیں لگانے دینا۔الحمدللہ تھیسیس کا ڈیفینس کامیابی کے ساتھ مکمل ہوا۔
اپ درست کہتے ہیں‌کہ سیاست دان ایک ہی تھیلی کے چٹے بٹے ہیں اور ایک ہی فوجی ڈگڈگی پر ناچتے ہیں۔ مسئلہ اس ڈگڈگی کا بھی ہے جو صرف عوام کے باشعور ہونے کے ساتھ ہی بند ہوگی۔
 

شمشاد

لائبریرین
ہمت بھائی اللہ سے دعا ہے کہ وہ آپ کو مزید ہمت عطا فرمائے اور آپکے بیٹوں کو آپ کے لیے باعث سکون بنائے۔
،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،

عوام بھی اپنا سیاسی شعور کم اور لیڈروں کی غلامی اور پیسے کا شعور زیادہ رکھتی ہے۔ ہماری زیادہ آبادی دیہاتوں میں آباد ہے اور دیہات کا زمیندار یا چوہدری جو کہے گا اس کے مزارع ادھر ہی ووٹ ڈال دیں گے۔

شہروں میں آپ کراچی کے حالات دیکھ ہی چکے ہیں کہ ذہنی شعور کو بالائے طاق رکھ کر لیڈروں کے کہنے پر ایک دوسری پاڑٹی پر خوب گولیاں چلائی گئیں اور قیمتی جانیں گنوائی گئیں۔ جو کہ سراسر یا تو لیڈروں کی غلامی یا پیسے کے لالچ میں کیا گیا۔
 
Top