تصویر پر لکھنا۔۔؟

امن ایمان

محفلین
مجھے کوئی موزوں عنوان نہیں مل رہا تھا۔۔میں نے پوچھنا تھا کہ کوئی آسان اور وقت کی بچت کے ساتھ کوئی ایسا سافٹ وئیر جس کی مدد سے میں ای-میج(یہاں انگلش لکھنے کا آپشن نہیں مل رہا) جو نیٹ سے مل جائیں اُن پر خود سے لکھ سکوں۔مطلب بنے بنائے ای-میجیز پرخود سے لکھنا۔
 
اسد

محفلین
ونڈوز پینٹ میں بھی تصاویر پر لکھا جا سکتا ہے، اور یہ پہلے سے ونڈوز میں موجود ہوتا ہے۔ ایکس پی کے پینٹ میں کم سہولتیں ہوتی ہیں لیکن ونڈوز 7 کے پینٹ میں نسبتاً زیادہ سہولتیں موجود ہیں۔ سیدھی سادی لکھائی دونوں میں ممکن ہے۔ اگر زیادہ سہولتیں چاہییں تو Paint.net استعمال کریں۔

ونڈوز 7 میں پینٹ:
Paint-2.jpg
 
یقیناً پینٹ میں بھی لکھ سکتے ہیں لیکن اس میں پگزلز پھٹ جاتے ہیں
 
اسد

محفلین
پینٹ میں jpg فائلوں کا کمپریشن سیٹ نہیں کیا جا سکتا، لیکن اگر تصاویر کا مقصد انٹرنیٹ پر استعمال ہے تو کوالٹی مناسب ہوتی ہے۔ اگر اچھی کوالٹی چاہیے تو تصاویر png میں محفوظ کی جا سکتی ہیں۔
اوپر کی مثال میں استعمال ہونے والی تصویر، پینٹ میں محفوظ کی ہوئی jpg فائل (سائز: 123 کلوبائٹ):
Miranjani009.JPG
 
پاور پوائینٹ میں بھی تصویر چپکا کر اس کے اوپر ٹیکسٹ باکس میں لکھا جا سکتا ہے ۔ پھر بعد مین اس ایک سلائیڈ کو کسی بھی فارمیٹ میں محفوظ کرلیں۔
 
bilal260

محفلین
کیا بات ہے سب کی ایک سے ایک نئے سافٹ ویئر آ رہے ہیں اور یہا ں تو پرانے سافٹ ویئر سے ایڈوانس کام لیا جا رہا ہے۔زبردست جناب ۔شکریہ جناب خلیل بھائی اور اسد اور سب کا۔
 
Top