ترسیمہ جات کو ایک فونٹ میں اکٹھا کرنے پر کام!

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
میں نے ابھی محسن کا پروگرام رن کرکے دیکھا ہے اور میرے کمپیوٹر پر اسے زیادہ دیر بھی نہیں لگی ہے۔ لگتا ہے کہ لینکس پروگرام کو ٹائم سلاٹ دینے میں ذرا کنجوس ہے۔ :)

میں نے مرج کیے گئے فونٹس کی فائل فونٹ لیب میں کھولی تو اس کے مطابق اس فونٹ میں 14533 ترسیمہ جات ہیں۔ باقی ترسیمہ جات کہاں گئے ہیں؟ یہ تو کئی ہزار کا فرق آ رہا ہے۔ اس کے علاوہ جب میں نے تمام فونٹ کی گلفس کی تصاویر جنریٹ کی تھیں تو ان کی تعداد 20000 سے بھی کم تھی، جبکہ سننے میں یہ آتا ہے کہ ان پیج کے فونٹس میں 22000 ترسیمہ جات موجود ہیں۔ یہ بقایا ترسیمہ جات کیسے دستیاب ہوں گے؟
 

arifkarim

معطل
بہت اچھا سوال اٹھایا ہے، بھائی جان، اس سوال کا جواب جواد بھائی ہی بہتر دے سکتے ہیں۔ انہوں نے اسکا پہلے بھی جواب دیا تھا، کوئی ایک سال پہلے:
http://www.urduweb.org/mehfil/showpost.php?p=181847&postcount=68

اصل میں‌ چکر یہ ہے کہ نوری نستعلیق کی نورین فائلز میں بہت سارے لگیچرز کسٹم ہیں، یعنی وہ صرف نقطوں یا خالی اشکال پر مشتمل ہیں۔ ویسے ہمیں‌ کم از کم 18000 لگیچرز تو ملنے چاہئیں۔ یہ کیا معاملہ ہے ؟ :confused:
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں نے ابھی چیک کیا ہے اور اس میں کئی فونٹ فائلیں شامل نہیں تھیں۔ میں انہیں شامل کرکے دوبارہ یہ پروگرام رن کرتا ہوں اور دیکھتا ہوں کہ اب کتنے ترسیمہ جات اکٹھے ہوتے ہیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں نے جب فونٹ مرجنگ کا پروگرام رن کیا تھا تو اس میں فونٹ 62 تا 70 موجود نہیں تھے۔ میں نے ایف ٹی پی فولڈر پر چیک کیا ہے، وہاں 68 اور 69 تو موجود ہیں لیکن باقی فائلیں مسنگ ہیں۔ میں نے شاکرالقادری صاحب سےدرخواست کی ہے کہ وہ یہ فائلیں دوبارہ اپلوڈ کر دیں۔
 

علوی امجد

محفلین
ان پیج کے نورین فائلوں میں کل 15767 لیگیچرز شامل ہیں۔ کیونکہ میں نے امجد علوی نستعلیق میں تمام لیگیچرز کو جمع کیا تھا۔ لیکن مجھے سمجھ بالکل نہیں آئی کہ اس فانٹ کے ہوتے ہوئے اتنی محنت کیوں کی گئی۔کیونکہ آخر میں آپ لوگ اسی جگہ پہنچ گئے جہاں میں پہنچا تھا۔ بہرحال اصل کام تو اب شروع ہونا ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
علوی امجد، تو یہ 22000 لگیچرز کا کیا قصہ ہے؟ کیا باقی لگیچرز کام کے نہیں ہیں؟
 

علوی امجد

محفلین
22000 اگر ہوں گے بھی تو وہ پھر نقطوں اور ایک جیسی اشکال سے بنے ہوں‌گے۔ کیونکہ آپ نے نوٹ کیا ہوگا کہ ان فانٹ فائلوں میں کافی جگہ صرف نقاط بھی موجود ہیں۔
 

arifkarim

معطل
ان پیج کے نورین فائلوں میں کل 15767 لیگیچرز شامل ہیں۔ کیونکہ میں نے امجد علوی نستعلیق میں تمام لیگیچرز کو جمع کیا تھا۔ لیکن مجھے سمجھ بالکل نہیں آئی کہ اس فانٹ کے ہوتے ہوئے اتنی محنت کیوں کی گئی۔کیونکہ آخر میں آپ لوگ اسی جگہ پہنچ گئے جہاں میں پہنچا تھا۔ بہرحال اصل کام تو اب شروع ہونا ہے۔

ہم نے گلفس کو سارٹ آوٹ کرنے اور بعد میں انکے لک اپس تیار کرنے کیلئے انکی رینیمنگ کی تھی۔ آپ کا فانٹ چونکہ بہت بڑا تھا اسلئے ہم نے نوری نستعلیق کی 89 فائلوں کو آپس میں تقسیم کر دیا تاکہ کام جلدی ہو سکے۔
 

arifkarim

معطل
نبیل: میں نے پتہ لگایا ہے کہ ہم نے جن فائلز کی رینیمنگ کی تھی ان میں کم و بیش 16000 مکمل لگیچرز موجود ہیں، اور اتنی ہی تعداد میں لگیچرز پاک نوری نستعلیق کے پہلے ورژن میں بھی شامل کئے گئے تھے، جو کہ کافی حد تک درست کام کرتا تھا۔ اس لئے پہلے انکو استعمال میں‌ لایا جائے۔ اگر ان پر تجربہ کامیاب رہا تو پھر مزید لگیچرز شامل کرنا بائیں ہاتھ کا کھیل ہے :)
 

نبیل

تکنیکی معاون
ٹھیک ہے، میں صرف یہی جاننا چاہ رہا تھا کہ آیا ترسیمہ جات کہیں کم تو نہیں پڑ رہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں نے دوبارہ فونٹ مرج کرنے کا پروگرام رن کیا ہے اور اس مرتبہ اس فونٹ میں 15546 ترسیمہ جات اکٹھے ہوئے ہیں۔ ان میں سے نہ جانے کتنے صرف نقطوں پر مشتمل ہیں؟

میں نے مرج کرنے والے پروگرام کی آؤٹ پٹ چیک کی ہے اور اس فونٹ میں ذیل کے فونٹ شامل نہیں کیے گئے ہیں:

Noorin06
Noorin68-Noorin70
Noorin89

ان میں سے 6، 68-70 فائلیں تو شامل ہونے سے رہ گئی تھیں، لیکن فائل 89 تو موجود تھی، یہ معلوم نہیں کیوں اس پروگرام نے اس فونٹ میں مرج نہیں کی؟

ایک سوال، ہم نے ایسے کوئی ترسیمہ جات شامل نہیں کیے ہیں جن میں اردو حروف تہجی اکیلے یا اعراب کے ساتھ موجود ہیں؟ اس کی کیا وجہ ہے؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
ایک اور بات، میں نے اس کام کے لیے renamed فونٹس استعمال کیے ہیں نہ کے rechecked۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں نے ایک مرتبہ پھر سے اس پروگرام کو رن کیا ہے اور اس مرتبہ اس میں نظرثانی شدہ فائلیں بھی شامل کی ہیں۔ اس مرتبہ تمام فائلیں شامل کی گئی ہیں اور 16342 ترسیمہ جات حاصل ہوئے۔ یہ مرج کردہ فونٹ ذیل کے ربط سے حاصل کیا جا سکتا ہے:

ftp://urduweb.org/project/Fonts/mergedfont.rar

یہ صرف ٹیسٹنگ کے لیے ہے۔ ابھی تمام فائلوں کی پڑتال مکمل نہیں ہوئی ہے، لیکن یہ امر خوش آئند ہے کہ فونٹس مرج کرنے کا تجربہ کامیاب ثابت ہوا ہے۔ مجھے امید ہے کہ اب ترسیمہ جات کی سورٹنگ اور ان کے لک اپس جنریٹ کرنے کا کام بھی جلد مکمل ہو جائے گا۔ محسن کا ایک آئیڈیا اس فونٹ کو ترسیمہ جات کے سائز کے اعتبار سے مختلف فائلوں میں تقسیم کرنا بھی ہے۔ اگر ایسا کرنا ممکن ہوا تو اس سے بھی مفید نتائج حاصل ہونے کا امکان ہے۔

محسن کے مطابق سب سے پیچیدہ مرحلہ فال بیک کے طور پر کیریکٹر بیسڈ فونٹ کا شامل کرنا ہے۔ اور یہ کام بھی ہو سکے تو وولٹ کے استعمال کے بغیر خود کار طریقے سے کرنا ہے۔
 

arifkarim

معطل
شکریہ نبیل، یہ مرحلہ تو ختم ہوا! اب پڑتال کا کام تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ خاکسار نے جو 40 فائلوں کی پڑتال کی تھی اس میں کیریکٹر ''ۂ'' کا کوئی متبادل نہ ہونے کی وجہ سے وہاں عدد 1 لگانا پڑا تھا۔ نیز ہمیں‌ اعراب والے لگیچرز کا بھی کچھ کرنا ہے۔ محسن بھائی کہاں ہیں آپ؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
عارف، اس مرحلے کے لیے ایک ٹول بن گیا ہے جسے بار بار استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ابھی تمام ترسیمہ جات کی پڑتال کا کام مکمل نہیں ہوا ہے۔ میں نے فائل 17 کی نشاندہی کی تھی، ابھی اس کی غلطیاں ٹھیک کرنے کا کام رہتا ہے۔

میں نے آج سورٹنگ پر کام کرنے کی کوشش کی تھی جس میں مجھے جزوی کامیابی ہوئی تھی۔ لیکن ابھی اس میں مزید کام کی ضرورت پڑے گی۔
 

arifkarim

معطل
عارف، اس مرحلے کے لیے ایک ٹول بن گیا ہے جسے بار بار استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ابھی تمام ترسیمہ جات کی پڑتال کا کام مکمل نہیں ہوا ہے۔ میں نے فائل 17 کی نشاندہی کی تھی، ابھی اس کی غلطیاں ٹھیک کرنے کا کام رہتا ہے۔

میں نے آج سورٹنگ پر کام کرنے کی کوشش کی تھی جس میں مجھے جزوی کامیابی ہوئی تھی۔ لیکن ابھی اس میں مزید کام کی ضرورت پڑے گی۔

جی نورین 15 -20 تک میں شاید علوی امجد صاحب نے کوئی ''اور'' کیوبورڈ استعمال کیا ہے۔ ان فائلز کو اگر جواد بھائی بھی اپلوڈ کر دیتے تو اچھا تھا۔ آپ بھی انہیں مکمل کر چکے ہیں۔
 
Top