تخلص کا لوچا

نور وجدان

لائبریرین
فراست فعلن کیسے ہو گیا؟

ویسے یہ تخلص کی فہرست سے زیادہ خالہ کلثوم کا کنبہ لگ رہا ہے۔ :LOL:
فراست کی گنجائش نکل سکتی ہے ۔۔۔۔ اس لیے لکھ دیا۔۔۔۔۔۔۔ کنبہ ۔:( اوہہہہہ سو سیڈ ۔۔۔۔۔ اب تخلص بھی تو بہن بھائی رکھتے اور ان کے پیرنٹس بھی ہوتے نا :(
 

یاز

محفلین
فعلن ہی رکھ لیں، آج تک کسی نے نہیں رکھا ہو گا.
اعلیٰ ہے جناب۔

فعلن کہے یہ بات ہے اس کی واپس کوئی نہ آئے گا
ایک ہزار برس بھی جی لے پھر بھی تو مر جائے گا
یا
فعلن فعلن کردی نی میں آپے فعلن ہوئی
سدو نی مینوں دھیدو فعلن۔۔۔۔۔۔۔۔
وغیرہ وغیرہ
 

نور وجدان

لائبریرین
ویسے اسی سے یاد آیا کہ "فِٹ" بھی ایک عمدہ تخلص ہے اور تقریباََ تمام ہی بحور میں فِٹ آ سکتا ہے۔ بلکہ دیکھا جائے تو مِس فِٹ میں فِٹ قرار واقعی فِٹ ہے۔
مثال کے طور پر
ہزار ہا شجرِ سایہ دار رہ میں فٹ
یا
زندگی میں تو سبھی پیار کیا کرتے فٹ
وغیرہ وغیرہ
اس سے تو فعلن کے وزن پر ''فٹ فٹ '' بنتا ۔۔۔۔۔۔ واہ جناب
 

نور وجدان

لائبریرین
اعلیٰ ہے جناب۔

فعلن کہے یہ بات ہے اس کی واپس کوئی نہ آئے گا
ایک ہزار برس بھی جی لے پھر بھی تو مر جائے گا
یا
فعلن فعلن کردی نی میں آپے فعلن ہوئی
سدو نی مینوں دھیدو فعلن۔۔۔۔۔۔۔۔
وغیرہ وغیرہ
ہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہا
 

سید ذیشان

محفلین
فراست کی گنجائش نکل سکتی ہے ۔۔۔۔ اس لیے لکھ دیا۔۔۔۔۔۔۔ کنبہ ۔:( اوہہہہہ سو سیڈ ۔۔۔۔۔ اب تخلص بھی تو بہن بھائی رکھتے اور ان کے پیرنٹس بھی ہوتے نا :(

حال ہی میں اردو کی تذکیر و تانیث پر شان الحق حقی کا ایک مضمون سنا تھا (پڑھنے لکھنے کے میں سخت خلاف ہوں)۔ اس میں بھی اسی طرح کے کنبے تھے۔
شائد پسند آئے:
 

نور وجدان

لائبریرین
یہ بھی خوب کہی
انشاء جی سے معذرت کے ساتھ
کل چودھویں کی رات تھی شب بھر رہا چرچا فِٹ فِٹ
یا
میر ان نیم باز فِٹ فِٹ سے
وغیرہ
تم میرے پاس ہوتے فٹ فٹ
جب کوئی دوسرا نہیں ہوتا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

وہ جو ہم میں تم چاہ تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میں وہی فٹ فٹ ہوں مبتلا تمھیں یاد ہو کے نا یاد ہو۔۔۔۔۔۔۔

فٹ فٹ اٹھو اب کوچ کرو۔۔۔۔۔۔
جوگی کا اس دنیا میں ٹھکانہ کیا
وحشی کو سکون سے کیا مطلب
فٹ فٹ اٹھو۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

نور وجدان

لائبریرین
حال ہی میں اردو کی تذکیر و تانیث پر شان الحق حقی کا ایک مضمون سنا تھا (پڑھنے لکھنے کے میں سخت خلاف ہوں)۔ اس میں بھی اسی طرح کے کنبے تھے۔
شائد پسند آئے:
اسی میں تخلص دیا ہوا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لڑکا۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فعلن کے وزن پر ہے ۔۔۔۔ ابھی بھی پڑھنے لکھنے کا سخت خلاف ہوں
 
عافی یا عاصی تخلص رکھا جا سکتا ہے بھائی! اس وزن پر۔۔۔
شاید کسی کا نہیں ہے یہ۔۔۔
یا
مرہم۔۔۔۔
یا
ذاکر
حتی کہ
شاعر
تخص رکھا جا سکتا ہے
 

فرحان عباس

محفلین
آپ سب کا بہت بہت شکریہ.
بس آج سے میں فرحان تخلص استعمال کرونگا.
اور پورانے کلام میں اگر مصرع کے آخر میں فرحاں ہے تو اسے تو فرحان کردیتا ہوں. باقی مقطوع میں بھی فرحان لانے کوشش کرونگا. الف عین
 

فرحان عباس

محفلین
آپ سب کا بہت بہت شکریہ.
بس آج سے میں فرحان تخلص استعمال کرونگا.
اور پرانے کلام میں اگر مصرع کے آخر میں فرحاں ہے تو اسے تو فرحان کردیتا ہوں. باقی مقطوع میں بھی فرحان لانے کوشش کرونگا. الف عین
 
‏@الف عین محمد یعقوب آسی اور تمام دوستوں السلام علیکم.
جیسا کہ آپ جانتے ہیں میں فرحاں تخلص رکھتا ہوں لیکن کافی عرصے سے اساتذہ مجھے کہتے رہے ہیں کہ تخلص میں غنا جائز نہیں لہذا میں نے کافی سوچا لیکن کوئی تخلص پسند نہیں آیا اور جو آیا وہ پہلے سے کسی کا تھا. اب گھوم پھر کر میں اپنے نام پر ہی آگیا (فرحان) اب سوال یہ ہے اگر میں آج سے فرحان تخلص اپنا لوں تو کیا پچھلے سارے کلام میں بھی تبدیلی کرنی پڑیگی؟

اور آپ دوست کوئی تخلص بتائیں جو کسی کا نہ ہو شاید مجھے پسند آجائے. شکریہ. :)
اس پر پہلے ہی بہت بات ہو چکی، نئی بحث کا کوئی فائدہ نہیں۔ آپ جانئیے، آپ کا تخلص جانے۔
 
Top