تحریک انصاف کے دوستو!

الف نظامی

لائبریرین
تحریک انصاف کے دوستو!
کبھی ٹھنڈے دل سے سوچئیے گا!
غصہ ، نفرت ، چڑچڑا پن ، یہ غلط ، وہ غلط ، یہ برا ،وہ کرپٹ ۔۔۔
اس مائنڈسیٹ سے نکل کر
تحمل سے بیٹھ کر کچھ دیر کے لئے سکون سے ذہن خالی کر کے غور تو کیجئیے گا میری ریکویسٹ پر ایک بار بس ایک بار!
آخر ایسا کیوں ہے؟
سب ہی لوگ آپ کے دشمن ہو گئے؟
کوئی پارٹی آپ کی اتحادی نہیں، فیس بک ،اسپتال، بازار ، وکلا سب ایک ساتھ غلط برے آپ کے دشمن ؟
نہیں مائی ڈئیر
سارے تیروں کا رخ آپ کی طرف ہو تو دیکھنا چاہئیے کہ آپ کے سینے پر نشانہ بازی کا نشان تو نہیں بنا ہوا؟
دیکھیں میں آپ کے ہمدرد اور خیر خواہ کے طور پر چند باتیں عرض کرتا ہوں ۔۔
ارے یار ناراض نہ ہوں پڑھ تو لیں

1) خان جس مضبوط اور طاقتور لہجے مین بات کرتا ہے وہ بہرحال عام آدمی کے لئےمتاثر کن ہے خان پر ابھی تک ذاتی طور پر کوئی کرپشن کا الزام ثابت نہیں درست ہے(میری ذاتی رائے میں)

2) خان کچھ کرنا چاہتا ہے اس میں طاقتور وِل موجود ہے مگر سوال یہ ہے کہ کیا جو خواب خان نے ووٹ و سپورٹ لینے کے لئے دکھائے وہ موجودہ حالات مین پورے ہونے والے تھے؟ کیا بروکن توقعات انسانوں کو توڑ نہیں دیتیں؟

3) کیا خان کا رویہ اپنی ٹیم اور اپنی لیڈر شپ کے ساتھ نرمی محبت شفقت بھرااور ریاست مدینہ کے سربراہ کی تقلید کرتا ہواہے؟

4) کیا حکومت سے پہلے کسی شعبہ میں کوئی کنکریٹ تیاری و ریسرچ کی گئی؟

5) کیا جو لوگ خان کے ساتھ ہیں وہ پارٹی کے وژن کے گرد تربیت یافتہ اور ٹرینڈ ہیں ؟

6) کیا SWOT اینالسس کیا گیا تھا؟ اس کی روشنی میں منصوبے بنے تھے؟

7) کیا ہر ایک کو دشمن بنا کر سارے محاذ بیک وقت کھول لیناکوئی اسٹریٹجی ہے؟

8 ) کیا پی ٹی آئی کے فیس بک اور ڈیجیٹل میڈیا نے دوست زیادہ بنائے یا دشمن؟
کیا ان کالہجہ الفاظ انداز مناسب تھا؟ یہ مت کہیں دوسرون نے یہ کیا ۔۔کیونکہ آپ نے یہی تو ثابت کرنا تھا کہ دوسرے غلط اور آپ کے پاس ٹھیک بات ہے۔

9) کیا ساری زندگی کی جدوجہد کو اسٹیبلشمنٹ کی شرائط پر اس کی گود میں ڈال دینا اور ان کی مدد سے جیت جانا اچھی اسٹریٹیجی تھی؟

10)کیا اس سطح کے لیڈر یوں بیسیوں باتیں کہہ کر ان سے فخریہ یو ٹرن لے لیتے ہیں؟
باتین بہت سی ہیں۔۔!
مگر میرے عزیز دوستو!
غلطیوں سے پاک ذات بس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ہے کسی دوسرے لیڈر پر اندھا بھروسہ اکثر نقصان تک پہنچاتا ہے کھلی آنکھوں سے دیکھ کر ٹھنڈے دل و دماغ سے سوچو۔۔۔!
اللہ ہم سب کو ٹھیک راستہ کی ہدایت دے۔۔۔۔
(زبیر منصوری)
 
آخری تدوین:

جاسم محمد

محفلین
سب ہی لوگ آپ کے دشمن ہو گئے؟
کیونکہ پوری قوم کا مزاج ہی ایسا ہے۔ اپنی غلطیوں اور کوتاہیوں کا الزام ہمیشہ حکومت وقت پر ڈالنا
web-whatsapp-com-5361716a-8189-409e-b227-e927dc1f4d36.jpg
 

الف نظامی

لائبریرین
جو جماعت اپنے سیاسی کزن تک کو ناخوش کر چکی ہے اس کے انا پسند اور ہمچو ما دیگرے نیست ہونے میں کیا کمی رہ گئی ہے؟

75561422_10157973751199090_5851583140513972224_n.jpg
 

جاسم محمد

محفلین
جو جماعت اپنے سیاسی کزن تک کو ناخوش کر چکی ہے اس کے انا پسند اور ہمچو ما دیگرے نیست ہونے میں کیا کمی رہ گئی ہے؟

75561422_10157973751199090_5851583140513972224_n.jpg
تحریک انصاف نے پنجاب میں حکومت بناتے ساتھ ہی سپریم کورٹ کی ڈ ایئرکشن پہ ماڈل ٹاؤن سانحہ پر نئی جے آئی ٹی بنائی تھی تاکہ ذمہ داروں کو قانون کے دائرہ میں لایا جا سکے۔ قربان جائیں شریف خاندان کی حامی لوہار ہائی کورٹ کے جس نے یہ انکوائری فی الفور بند کر دی۔ اب یہ معاملہ سپریم کورٹ میں واپس چلا گیا ہے۔
 
Top