تجھ کو دیکھ رہا ہوں میں۔باصر سلطان کاظمی

عمر سیف

محفلین
تجھ کو دیکھ رہا ہوں میں​
اور بھلا کیا چاہوں میں​
​
دنیا کی منزل ہے وہ​
جس کو چھوڑ چکا ہوں میں​
​
تُو جب سامنے ہوتا ہے​
اور کہیں ہوتا ہوں میں​
​
اور کسی کو کیا پاؤں​
خود کھویا رہتا ہوں میں​
​
ختم ہوئیں ساری باتیں​
اچھا اب چلتا ہوں میں​
​
​
باصر سلطان کاظمی​
 
محفل فورم صرف مطالعے کے لیے دستیاب ہے۔
Top