سولھویں سالگرہ تبصرہ لڑی ۔۔۔کون بنے گا جینئس آف اردو محفل 2021

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
گل یاسمین! بھئی آپ نے بہت منفرد لڑیاں شروع کی ہیں۔
شاباش!:):):)
آداب عرض ہے۔
یہ محفل کی محبت ہے جو ہم سے کروا رہی ہے۔ ورنہ 26 مارچ سے پہلے ہم نے کبھی اس محفل کا نام بھی نہ سنا تھا۔
شاید پہلی نظر کی محبت بھی ایسی ہی ہوتی ہو گی۔۔۔ :ROFLMAO:
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
"پھر ہمیں قتل ہو آئیں یارو چلو" کے مصداق ہم نے اپنے دو پیسے ڈال دیئے:)
بہت اچھا کیا ۔
اب آج کی کسوٹی ختم ہونے تک انتظار کریں گے۔ اور پھر نیا سوال دیں گے آج کا۔ تب تک شاید کوئی اور بھی جواب دے۔ خیال تھا کہ کچھ نہ کچھ ممبران کے خیالات سننے کو ملیں گے لیکن ابھی انتظار اور امید ختم نہیں ہوئی۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
اس کا مطلب یہ ہے کہ کوئی عیب تب ہی عیب کہلائے گا، جب آپ اسے کرنے کے اہل ہوں گے۔
نہیں سمجھے؟
مثال سے سمجھیے۔
آپ ٹیکس چوری تب ہی کریں گے، جب آپ ٹیکس دینے کے اہل ہوں گے۔
آپ میٹرک میں فیل تب ہی ہو سکتے ہیں، جب آپ میٹرک کا امتحان دینے کے اہل ہوں گے۔
الغرض کسی بھی عیب کا ہونا تب ہی کہا جا سکتا ہے، جب آپ اسے درست کر سکنے کے قابل ہوں۔
یعنی اگر آپ پر ٹیکس لاگو نہیں ہوتا تو آپ چاہ کر بھی ٹیکس چوری نہیں کر سکتے
آپ نے ابھی پانچویں بھی پاس نہیں کی ہے، تو آپ میٹرک فیل کر ہی نہیں سکتے۔

امید ہے کہ سمجھ آ گیا ہو گا۔ :)
دیکھیے آگئے استاد تابش۔۔۔۔ امتحانی سوالات سے ہی باہر نہیں آتے یہ۔۔۔ گُلِ یاسمیں ! اگلی بار آپ نے شرط لگانی ہے کہ تابش بغیر میٹرک کی مثال کے جواب دیں گے۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
دیکھیے آگئے استاد تابش۔۔۔۔ امتحانی سوالات سے ہی باہر نہیں آتے یہ۔۔۔ گُلِ یاسمیں ! اگلی بار آپ نے شرط لگانی ہے کہ تابش بغیر میٹرک کی مثال کے جواب دیں گے۔
ٹھیک ہے نیرنگ بھائی۔۔ اگلا امتحانی پرچہ آپ کے مشورہ سے بنائیں گے۔ :D

اور میٹرک کی مثال کے بغیر مثال دینے کی شرط بھی رکھیں گے۔
 

سیما علی

لائبریرین
سیما آپا آپ کی طرف سے بھی منتظر ہیں ہم کچھ کہیں ۔
ارے بٹیا ہم کہاں کچھ لکھ پڑھ سکتے ہیں ساری زندگی دو دو چار کرتے گذر گئی اب کچھ وقت ملا تو آپ لوگوں کی محبت کے سائے میں گذر رہی ہے ؀
رات کو شمع کی مانند پگھل کر دیکھو
زندگی کیا ہے کسی طاق میں جل کر دیکھو
زندگی ماں ہے نوازے گی تمھیں بھی نکہت
کسی بچے کی طرح تم بھی مچل کر دیکھو
 
Top