تازہ کتاب "ابن صفی-شخصیت اور فن" پر بی بی سی کا تبصرہ

راشد اشرف بھائی دلی مبارکباد قبول ہو۔ ماشاء اللہ بیرون ملک بھی پذیرائی ہورہی ہے۔

بچوں کے ادب پے آپ کی دلچسپی بھی قابل داد ہے اور امید کرتے ہیں کہ اس سلسلے میں بھی ایک تحقیقی مقالہ آپ کی جانب سے کتابی شکل میں ضرور آئے گا۔
 

راشد اشرف

محفلین
راشد اشرف بھائی دلی مبارکباد قبول ہو۔ ماشاء اللہ بیرون ملک بھی پذیرائی ہورہی ہے۔

بچوں کے ادب پے آپ کی دلچسپی بھی قابل داد ہے اور امید کرتے ہیں کہ اس سلسلے میں بھی ایک تحقیقی مقالہ آپ کی جانب سے کتابی شکل میں ضرور آئے گا۔

خلیل صاحب
بہت نوازش
بچوں کے ادب اور ان کے لکھنے والوں پر مضمون کا ایک خاکہ ذہن میں بن گیا ہے، کئی اہم چیزیں بھی ملی ہیں۔ "شاہکار کہانیاں" نامی کتاب میں کئی مصنفین کی تصویریں اور احوال ملا ہے۔ کوشش ہوگی کہ ان عظیم لوگوں پر قلم اٹھایا جائے جو ان تحریروں کے ذریعے بچوں کی ذہنی تربیت کرتے رہے تھے۔
گزشتہ دنوں مقبول جہانگیر مرحوم کی اہلیہ سے بھی میں یہی درخواست کرتا رہا تھا کہ اپنے شوہر کے بارے میں مضمون لکھیں، یہ ان پر ایک قرض ہے، وہ خود بھی ایک اچھی لکھنے والی رہی ہیں۔
جلد ہی یہاں "ارژنگ سیریز" اور "عمران کے کارنامے" بھی پیش کروں گا۔
 

راشد اشرف

محفلین
بی بی سی کے تبصرے پر ممبئی سے ڈاکٹر یونس اگاسکر کا پیغام یہاں نقل کررہا ہوں:

تبصرہ نگار کا ابن صفی اور راشد اشرف کی ادبی خدمات کے تعلق سے مثبت رویہ قابل تحسین ہے۔ جاسوسی ادب کو دوسرے درجے کا ادب سمجھنے والوں کے لیے یہ تبصرہ ذہنی کشادگی فراہم کرے گا اور ہم جیسے ابن صفی کی تحریروں سے ذہنی حظ حاصل کرتے ہوئے اردو لکھنے اور بولنا سیکھنے والے کئیوں کے لیے مسرت انگیز ثابت ہوتا رہے گا۔
ڈاکٹر یونس اگاسکر
ممبئی

 
Top