تاریخی، معلوماتی و دلچسپ ویڈیوز

علی وقار

محفلین
یو ٹیوب یا دیگر ویڈیو چینلز پر بسا اوقات نادر و نایاب ویڈیوز ہاتھ لگ جاتی ہیں۔ نایاب نہ بھی ہوں تو یوں محسوس ہوتا ہے کہ ان کی کوئی خاص قدر و قیمت ہے اور اس کا ریکارڈ رکھنا کم از کم مجھے ضروری محسوس ہوتا ہے۔

اس لڑی میں، ایسی ویڈیوز کی شراکت کرنا چاہوں گا جنہیں کم از کم میں اپنی حد تک اہمیت کی حامل گردانتا ہوں۔ احباب سے گزارش ہے کہ اگر چاہیں تو ویڈیوز پر تبصرہ تو فرما دیا کریں تاہم اس لڑی میں اپنی پسندیدہ ویڈیوز شیئر نہ کریں تاکہ میں یکسوئی سے اپنی پسندیدہ یا اپنی ناقص فہم کے مطابق نادر و نایاب یا کم از کم معلوماتی و دلچسپ ویڈیوز کی شراکت کر پاؤں۔

شکریہ!
 
آخری تدوین:

علی وقار

محفلین
1970 کے عام انتخابات میں پی ٹی وی کی الیکشن ٹرانسمیشن سے ایک نادر کلپ

آغا ناصر مرحوم اور عبید اللہ بیگ مرحوم نمایاں ہیں۔

 
آخری تدوین:

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
پہلے یہ والے دیکھ لینے دیں نا وقار بھائی ۔۔۔۔ روز کی 5 وڈیوز ہوں تو ہم آسانی سے دیکھ سکتے ہیں اگر تبصرہ چاہئیے۔ ورنہ لائک ہی کرتے جائیں گے بس۔
 

علی وقار

محفلین
پہلے یہ والے دیکھ لینے دیں نا وقار بھائی ۔۔۔۔ روز کی 5 وڈیوز ہوں تو ہم آسانی سے دیکھ سکتے ہیں اگر تبصرہ چاہئیے۔ ورنہ لائک ہی کرتے جائیں گے بس۔
تبصرہ ضروری نہیں۔ پسندیدگی کی سند عطا کرنا بھی لازم نہ ہے۔ بس کبھی کبھار تشریف لے آیا کیجیے۔ یہی کافی ہے۔
 
Top