تاریخِ فلسفہ پر اردو میں وڈیو لیکچرز

سید ذیشان

محفلین
ڈاکٹر تیمور رحمٰن لاہور کی یونیورسٹی لمز (LUMS) میں پروفیسر ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے فلسفے کی تاریخ پر اپنا کورس، جو کہ اردو میں ہے، انٹرنیٹ پر شامل کیا ہے۔ تعارفی وڈیو اسی پوسٹ میں شامل کر رہا ہوں۔ باقی وڈیوز کے لئے ان کے چینل پر تشریف لے جا کر مستفید ہو سکتے ہیں۔

ڈاکٹر صاحب بڑی خوبصورت شخصیت کے مالک ہیں۔ ان کے شاگردوں کے نصیب پر رشک آ رہا ہے۔
ایک کمی جو بادی النظر میں محسوس ہو رہی ہے یہ ہے کہ شاید فلسفۂَ جدید ان کے نصاب میں شامل نہیں ہے۔ اس پر بات چیت نظر نہیں آئی۔ بہرحال، فرصت میں چینل کو مزید کھنگالوں گا۔
متعارف کرانے کے لیے سراپا سپاس ہوں۔ :redheart:
 
جی ہاں سرسری طور پر دیکھنے سے یہی لگتا ہے کہ اسباق برٹرینڈ رسل کی کتاب 'A history of western philosophy' سے ماخوذ ہیں۔ زیادہ تفصیل سے تو میں بھی نہیں دیکھ پایا۔
 
Top