تاجر آرمی چیف کے پاس پہنچ گئے، پاکستان فوج کی جانب سے مکمل حمایت کا اعادہ

جاسم محمد

محفلین
تاجر آرمی چیف کے پاس پہنچ گئے، پاکستان فوج کی جانب سے مکمل حمایت کا اعادہ
بدھ‬‮ 9 جون‬‮ 2021 | 23:55
راولپنڈی ( آن لائن+ این این آئی ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی )کے ممبران نے ملاقات کی ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران پاکستان میں تجارتی و صنعتی مراکز کی ترقی میں ایف پی سی سی آئی کے کردار کے ساتھ ساتھ ابھرتے ہوئےعلاقائی ، اقتصادی ماحول سے متعلق تبادلہ خیال کیاگیا ۔ اس موقع پر آرمی چیف نے پاکستان کی اقتصادی ترقی میں کاروباری برادری کے کردار کو سراہا اور پاکستان فوج کی جانب سے مکمل حمایت کا اعادہ کیاگیا ۔ وفد نے پاکستان میں اقتصادی خوشحالی کیلئے محفوظ ، سازگار ماحول کی فراہمی میں پاک فوج کے کردار اور قربانیوں کا اعتراف کیا۔دوسری جانب آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی سفیر نونگ رونگ نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور ، سی پیک میں پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی سفیر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، سی پیک میں پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی صورتحال بالخصوص افغان امن عمل میں حالیہ پیش رفت پر بات چیت کی گئی ۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ پاکستان اپنے آہنی برادر چین کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو نہایت قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کووڈ 19 وباء سے لڑنے اور ویکسین کی فراہمی پر چین کا شکریہ ادا کیا، چینی سفیر نے امن واستحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی،چینی سفیر نے افغان مفاہمتی عمل پر پاکستان کے کردار کو سراہا۔
ڈان
Army chief assures business community of ‘complete support’ for economic uplift - Pakistan - DAWN.COM
 
علی وقار

غیر ملکی خربوزوں کی براہ راست خاکی مٹی تک رسائی کے بعد مقامی خربوزوں پر بھی رنگ چڑھ گیا ہے۔ :) کیا ان تاجروں نے حکومتی وزیر مشیر سے بھی ملاقات کی ہے یا محض جی ایچ کیو یاترا کر کے پلٹ آئے؟ اگر تاجروں نے یک طرفہ ٹریفک چلائی اور انہیں فوج نے پذیرائی بخشی تو آپ اپنی خیر منائیں۔
 
Top