تاجدار حرم ----------- ہو نگاہ کرم !

مندرجہ بالا کلام جو نمکین نامی پوسٹ میں ہے اس میں جو الفاظ نا قابل فہم تھے وہ درست کر دئے ہیں نیچے انکا اندراج دوبارہ کر رہا ہوں ملاخطہ فرمائیں '''چشمِ رحمت بکُشا سوئے من انداز نظر ---
اے مُشک بیز عنبر فشاں ، اے کہ نسیمِ صبح دم ---
اے قاصدِ فرخندہ پئے، تجھ کو اُسی گل کی قسم ----
 
کاشف اختر

لائبریرین

یہاں تک مکمل کلام تصحیح کے ساتھ سامنے آگیا۔۔۔۔ جو خلجان تھا وہ رفع ہوگیا۔۔۔ جزاکم اللہ خیرا
 
umarjkan

محفلین
فارسی تو من نہ دانم اردو کی بتا سکتا ہوں :)
تاجدار حرمﷺ ہو نگاہِ کرم ہم غریبوں کے دن بھی سنور جائیں گے
حامی بیکساں کیا کہے گا جہاں' آپ کے در سے خالی اگر جائیں گے

خوف طوفان ہے بجلیوں کا ہے ڈر سخت مشکل ہے آقا کدھر جائیں گے ہم
آپ ہی نہ لیں گے گر ہماری خبر ' ہم مصیبت کے مارے کدھر جائیں گے

کوئی اپنا نہیں ،غم کے مارے ہیں ہم ' آپ کے در پہ فریاد لائے ہیں ہم
ہو نگاہ کرم ورنہ چو کھٹ پر آپ کا نام لے لے کے مرجائیں گے

مے کشو آؤ آؤمدینہ چلیں' دست ساقی کوثر سے پینے چلیں
یاد رکھو اگر !اٹھ گئی اک نظر جتنے خالی ہیں سب جام بھر جائیں گے

آپ کے در سے کوئی نہ خالی گیا ' اپنے دامن کو بھر کرسوالی گیا
ہو پیامؔ حزیں پر نگاہِ کرم ' ورنہ اوراقِ ہستی بکھر جائیں گے

محمد شفیق قادری پیام سہالوی
 
Top