بے بس معاشقہ

عبد الرحمن

لائبریرین
ماشاءاللہ۔

آپ کی تحریر میں حیرت انگیز طور پر نکھار آیا ہے۔ بہت عمدہ آغاز اور بہت اچھی اُٹھان ہے اس افسانے کی۔

خاص طور پر 'مرکزِ نگاہ' کردار کی کردار سازی میں بڑی محبت اور لگاوٹ سے کام لیا ہے آپ نے۔ اب اس سے ہم مزید کوئی نتیجہ نہیں نکالنا چاہتے ورنہ ایک افسانے سے کئی اور افسانے جنم لے سکتے ہیں۔ :)

حرفِ آخر یہ کہ بہت اچھی تحریر ہے اور بہت سی داد اور تحسین کی حقدار ہے۔

دعا ہے اللہ رب العزت آپ کے ذوق شوق کو فزوں تر کرے۔ آمین۔
جزاک اللہ احمد بھائی!

دعاؤں کے لیے بہت ممنون ہوں۔ آپ کے لیے بھی یہی نیک تمنائیں!

آیندہ بھی بھرپور کوشش ہوگی کہ توقعات پر پورا اتر سکوں۔

ابھی چوں کہ اس کہانی کے مزید دس پارٹ منظر عام پر آنے ہیں اس لیے محبت اور لگاوٹ کو تو برقرار رکھنا ہی پڑے گا۔ :)
 

عبد الرحمن

لائبریرین
شاید ایسا ہی ہو کہ اپنے آپ کو سمجھنا آسان نہیں ہوتا۔ جو اپنے آپ کو پہچان لیتے ہیں وہ اللہ کے ولی ہوتے ہیں :)
اور میں تو بہت گنہگار انسان ہوں۔ :(
ویسے میرا تجربہ ہے کہ مجھے آپ جیسے نیک دل، محبت کرنے والے اور با اخلاق لوگ اچھے لگتے ہیں
کچھ کہا نہیں جارہا مجھ سے۔:(

لا جواب کردیا ہے آپ نے۔ چپ ہوجانا ہی بہتر ہے۔ :(

بعض اوقات؛
دیکھنے والے قیامت کی نظر رکھتے ہیں۔ ؛)
واہ! کیا خوب کہی بھائی جان! :)
 

نایاب

لائبریرین
جاتا ہے بچپن آتی ہے جوانی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایسے ہی " دلگداز" رنگوں سے سجی راہوں سے ۔۔۔۔۔۔
اور ایسے میں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
" ککڑ پھردا بنیرے بنیرے "
بلاشبہ رواں دواں خوبصورت فسانہ ۔۔۔۔۔۔۔
بہت دعائیں
 

عبد الرحمن

لائبریرین
جاتا ہے بچپن آتی ہے جوانی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایسے ہی " دلگداز" رنگوں سے سجی راہوں سے ۔۔۔۔۔۔
اور ایسے میں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
" ککڑ پھردا بنیرے بنیرے "
بلاشبہ رواں دواں خوبصورت فسانہ ۔۔۔۔۔۔۔
بہت دعائیں
جزاک اللہ نایاب بھائی!

اپنی ہر تحریر پر آپ کے مشفقانہ اور دوستانہ تبصرے کا بے چینی سے انتظار ہوتا ہے۔

بارک اللہ نایاب بھائی!ہمیشہ خوش رہیے !
 
Top