بی جے پی رہنما نے پاک فوج کے ملی نغمہ ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کی کاپی کرلی

جاسم محمد

محفلین
بی جے پی رہنما نے پاک فوج کے ملی نغمہ ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کی کاپی کرلی
ویب ڈیسک ایک گھنٹہ پہلے
1631568-copy-1555243209-386-640x480.jpg

بی جے پی کے مقامی رہنما راجا سنگھ نے ملی نغمے کی دھن چرا کر گانا ریکارڈ کرایا فوٹو: سوشل میڈیا

راولپنڈی: بی جے پی کے رہنما راجا سنگھ نے پاک فوج کے جاری کردہ ملی نغمے ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کی ہو بہو کاپی کرلی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بی جے پی کے رہنما راجا سنگھ نے انتخابات میں اپنے حامیوں کا لہو گرمانے کے لئے آئی ایس پی آر کے جاری کردہ نغمے کی دھن چوری کرلی ہے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ راجا سنگھ نے ملی نغمے کی دھن چرا کر گانا ریکارڈ کرایا، تاہم مجھے خوشی ہوئی ہے کہ آپ نے ملی نغمے کی دھن نقل کی، جس طرح دھن نقل کی ہے اسی طرح ہمارے سچ بولنے کی عادت کو بھی اپنائیں۔

واضح رہے کہ یہ ملی نغمہ معروف موسیقار اور گلوکار ساحر علی بگا نے گایا ہے اور اسے رواں برس یوم پاکستان کے موقع پر ریلیز کیا گیا تھا۔
 
Top