بی بی سی کا اسحاق ڈار سے سخت انٹرویو، سابق وزیر خزانہ کے پسینے چھوٹ گئے

جاسم محمد

محفلین
بی بی سی کا اسحاق ڈار سے سخت انٹرویو، سابق وزیر خزانہ کے پسینے چھوٹ گئے
Published On 01 December,2020 06:42 pm

لندن: (دنیا نیوز) مفرور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے بی بی سی پروگرام ہارڈ ٹاک میں سخت سوالات پر پیسنے چھوٹ گئے۔ لندن موجودگی، جائیدادوں، علاج کے حوالے سے تند وتیز سوالات کا جواب نہ دے سکے۔

ہشاش بشاش مفرور اسحاق ڈار بی بی سی پروگرام میں سخت سوالات پر پریشان نظر آئے۔ بیماری، عدالتوں میں پیش نہ ہونے اور جائیداد کے مماملہ پر آئیں بائیں شائیں کرتے رہے۔ انسانی حقوق کا شور مچا کر ملک کو بدنام کرنے کی کوشش پر برطانوی اینکر نے انھیں آئینہ دکھا دیا۔

بی بی سی کے پروگرام ہارڈ ٹاک میں اینکر نے اسحاق ڈار کے ہر جھوٹ کو بے نقاب کیا۔ جائیداد کے معاملہ پر کہا کہ میری صرف ایک جائیداد ہے جو موجودہ حکومت نے ضبط کر لی، جس پر اینکر نے کہا کہ کیا صرف ایک ہی جائیداد ہے؟ تو اسحاق ڈار سٹپٹا گئے اور کہا کہ نہیں میرے بچوں کا ولا ہے۔

برطانیہ میں تین سال سے قیام کے سوال پر اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ میری طبیعت خراب ہے، علاج کیلئے آیا ہوں، مجھےاب بھی تکلیف ہے، دیکھیں آگے کیا ہوتا ہے۔

اینکر نے سوال کیا کہ کہ کیا یہ ممکن ہے کہ آپ وطن واپس جائیں، اس پر اسحاق ڈار نے انسانی حقوق کا رونا رونا شروع کر دیا۔ اینکر کا کہنا تھا کہ نواز شریف بھی آپ کی طرح میڈیکل گراؤنڈ پر لندن میں ہیں۔

اسحاق ڈار نیب کے زیر حراست بدسلوکی اور سپریم کورٹ فیصلہ پر تاویلیں دینے لگے جس پر اینکر نے کہا کہ نواز شریف تو سزا یافتہ مجرم ہیں۔ انتخابات میں دھاندلی الزامات پر اینکر نے مفرور اسحاق ڈار کی تصیح کر دی اور کہا کہ یورپی یونین مبصروں نے انتخابی نتائج معتبر قرار دیئے تھے۔

مکمل انٹرویو:
 
الف نظامی

لائبریرین
نکمے نکھٹو نے اپنی گرتی ہوئی ساکھ بہتر کرنے کے لیے فارن فنڈڈ صحافی ہائر کر لیے۔ فارن فنڈڈ حکومت کی مدد کو فارن فنڈڈ ساتواں بحری بیڑہ آن پہنچا
 
الف نظامی

لائبریرین
نرگسیت کے مارے عمران خان نے عوام کے ۸۵۰ دن ضائع کر دئیے اور کام دھیلا کا نہیں کیا۔
آج سے پانچ دن پہلے وزیر اعظم نے کہا کہ جنوبی ایشیاء میں پاکستان کی معیشت سب سے اچھی ہے
پتہ نہیں کس خلا میں رہتا ہے یہ عمران خان
جو ایک کڑوڑ نوکریوں کا اعلان کر کے ۳۵ لاکھ لوگوں کو بیروزگار کر دیا۔
پچاس لاکھ گھر نہیں دئیے تو سو گھر بھی تو دے سکتے
اگر جھوٹ کا عالمی مقابلہ ہو تو ورلڈ کپ یہ حکومت جیت سکتی ہے۔
جھوٹ کا ماڈرن لفظ یوٹرن ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
نکمے نکھٹو نے اپنی گرتی ہوئی ساکھ بہتر کرنے کے لیے فارن فنڈڈ صحافی ہائر کر لیے۔ فارن فنڈڈ حکومت کی مدد کو فارن فنڈڈ ساتوں بحری بیڑہ آن پہنچا
ن لیگ والے روزانہ اپنے لفافہ صحافیوں کو انٹرویو دیتے ہیں۔ اس وقت یہ اعتراض کیوں نہیں کیا؟
 
الف نظامی

لائبریرین
ن لیگ والے روزانہ اپنے لفافہ صحافیوں کو انٹرویو دیتے ہیں۔ اس وقت یہ اعتراض کیوں نہیں کیا؟
ن لیگ کا کوئی سٹیٹ منٹ پی ٹی وی پر دکھا دیں۔ ان پر تو میڈیا بلیک آوٹ ہے۔

نکمے نکھٹووں سے پوچھو کہ قرضہ ان کا باپ ادا کرے گا؟
 
جاسم محمد

محفلین
جو ایک کڑوڑ نوکریوں کا اعلان کر کے ۳۵ لاکھ لوگوں کو بیروزگار کر دیا۔
پاکستانی ایکسپورٹرز دن دگنی رات چگنی ترقی کر رہے ہیں۔ پاکستانی امپورٹرز (سستے ڈالروں پر معیشت چلانے والوں) کی موت ہو گئی ہے۔ اور کیا چاہیے۔
 
الف نظامی

لائبریرین
کہہ کون رہا ہے جو روز اس حکومت کے خلاف اور ن لیگ کے حق میں پروگرام کرتا ہے۔
وہی پرو پی ٹی آئی میڈیا جس کے پروپگنڈے کے عوامی رائے عامہ بنا کر فارن فنڈڈ وزیر اعظم نکھٹو خان اقتدار میں براجمان ہوا۔
 
جاسم محمد

محفلین
وہی پرو پی ٹی آئی میڈیا جس کے پروپگنڈے کے عوامی رائے عامہ بنا کر فارن فنڈڈ وزیر اعظم نکھٹو خان اقتدار میں براجمان ہوا۔
یہ سوشل میڈیا کا دور ہے۔ آپ دلائل اور ثبوتوں سے تحریک انصاف کے پراپگنڈہ کا توڑ نکال لیں۔
 
الف نظامی

لائبریرین
جو ملک پر قرضہ چڑھا کر لندن بھاگ گئے ظاہر ہے ان کا باپ ادا کرے گا
نرگسیت کے مارے عمران خان نے عوام کے ۸۵۰ دن ضائع کر دئیے اور کام دھیلا کا نہیں کیا۔
آج سے پانچ دن پہلے وزیر اعظم نے کہا کہ جنوبی ایشیاء میں پاکستان کی معیشت سب سے اچھی ہے
پتہ نہیں کس خلا میں رہتا ہے یہ عمران خان
جو ایک کڑوڑ نوکریوں کا اعلان کر کے ۳۵ لاکھ لوگوں کو بیروزگار کر دیا۔
پچاس لاکھ گھر نہیں دئیے تو سو گھر بھی تو دے سکتے
اگر جھوٹ کا عالمی مقابلہ ہو تو ورلڈ کپ یہ حکومت جیت سکتی ہے۔
جھوٹ کا ماڈرن لفظ یوٹرن ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
سبوخ بیٹا مُفت میں مشہور ہو رہا ہے، ھاھاھا۔
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر مثبت سے منفی کرنے والے اشتہاریوں، بھگوڑوں کو قوم نے ہیرو بنایا ہوا ہے۔ اور جو اس تباہی کو مینج کر رہے ہیں ان پر الزام ہے کہ انہوں بھگوڑوں، مفروروں کی چھوڑی ہوئی جمہوری انقلابی معیشت تباہ کر دی :)

Top