بیڈ سیکٹرز کیا ہوتے ہیں؟

ابوشامل

محفلین
ماہرین سے گزارش ہے کہ میری چند الجھنوں کو دور کردیں:
1- ہارڈ ڈسک کے بیڈ سیکٹرز کیا ہوتے ہیں؟ اور بیڈ سیکٹرز آنے کی وجہ کیا ہوتی ہے؟
2- ان سے ہارڈ ڈسک پر موجود ڈیٹا کیا نقصان پہنچ سکتا ہے؟
3۔ یہ کس طرح معلوم کیا جائے کہ ہارڈ ڈسک میں بیڈ سیکٹرز ہیں؟
4- کیا بیڈ سیکٹرز ایک پارٹیشن سے دوسرے پارٹیشن تک پھیل سکتے ہیں؟
5- کیا بیڈ سیکٹرز کو کسی طریقے سے ختم کیا جا سکتا ہے؟
6- یہ ہارڈ ڈسک کی کارکردگی کو کتنا متاثر کرتے ہیں؟
 

قیصرانی

لائبریرین
ہارڈ‌ڈسک میں ڈیٹا مختلف سائز کے پیکٹس یا سیکٹرز کی صورت میں جمع ہوتا ہے۔ یہ پیکٹ یا سیکٹر مختلف حجم کے ہوتے ہیں۔ مثلا 512 کے بی کے سیکٹر۔ بیڈ سیکٹرز سے مراد یہ ہے کہ ڈسک پر کسی بھی جگہ کسی بھی سیکٹر کا ایک یا ایک سے زیادہ حصہ اس قابل نہ رہے کہ اس پر ڈیٹا کو محفوظ کیا جا سکے یا اسے دوبارہ پڑھا جا سکے یا اس میں تبدیلی کی جا سکے۔ عموماً بجلی کے جھٹکے، چلتی ہوئی ہارڈ ڈسک کو حرکت دینا وغیرہ۔ اس دوران وہ ہیڈ جو ڈیٹا کو ریڈ اور رائٹ کرتا ہے، فزیکلی ڈسک کی کسی جگہ سے ٹکرا جاتا ہے۔ اس ٹکراؤ کی وجہ سے وہ جگہ ڈیٹا کو محفوظ کرنے یا اسے پڑھنے کے قابل نہیں رہ جاتی۔ یہ بیڈ سیکٹر کی سب سے عام وجہ ہے

بیڈ سیکٹر پر موجود ڈیٹا پڑھا نہیں جا سکتا۔ بعض پروگراموں کی مدد سے بیڈ سیکٹر کے متائثرہ حصے کو چھوڑ کر دیگر حصے کا ڈیٹا پڑھا جا سکتا ہے۔ ورنہ اگر کوئی سیکٹر بیڈ مارک ہو جائے تو عام آپریٹنگ سسٹم اسے پورے سیکٹر کو ناقابل استعمال قرار دے دیتا ہے

سکین ڈسک ڈاس یا ونڈوز میں استعمال کرنے سے وہ بتا دیتا ہے کہ کتنے بیڈ سیکٹرز موجود ہیں

اگر بیڈ سیکٹرز کا مسئلہ ہیڈ کے ٹکراؤ کی وجہ سے پیدا ہوا ہے اور وہ عوامل بار بار دہرائے جاتے رہیں جن سے بیڈ سیکٹر بنتے ہیں تو یہ پوری ڈسک میں کہیں بھی پیدا ہو سکتے ہیں۔ پارٹیشنز اسے نہیں روک سکتیں

فزیکل ڈیمیج کو ہم دور نہیں‌کر سکتے۔ بیڈ سیکٹر مارک کرنے سے یہ ہوتا ہے کہ ڈسک کا وہ حصہ استعمال نہیں کیا جاتا

بیڈ سیکٹر کی لوکیشن اور ان کی تعداد اور ان کے پیدا ہونے کی وجوہات پر منحصر ہے کہ وہ ڈسک کی کارکردگی کو کتنا متائثر کرتے ہیں

یہ بنیادی معلومات لکھ دی ہیں۔ مقصد بات کو واضح کرنا ہے نہ کہ سائنسی اصطلاحات میں الجھنا
 

arifkarim

معطل
بہت اچھا جواب دیا ہے قیصرانی بھائی نے۔۔۔ ذرا سی ڈی، ڈی وی ڈی کے بیڈ سیکٹرز کے متعلق بھی کچھ فرما دیں۔ سنا ہے پلے اسٹیشن 2 کی گیمز میں بیڈ سیکٹرز ''خود'' بنائے جاتے ہیں تاکہ اصل اور نقل کی پہچان ہو سکے۔۔۔
 
Top