بیس بال

جہانزیب

محفلین
لو جی ایک چھوٹی سی ٹیم نے بڑی ٹیموں کی درگت بناتے ھوئے بیس بال کی عالمی چمیئن شب جیت لی ہے۔
شکاگو کی ٹیم white sox نے اٹھاسي سال بعد اس کپ کو حاصل کيا ہے ان کا مقابلہ بيس بال کي ايک سخت حريف ٹيم جس کو پہلي پانچ ٹيموں ميں شامل کيا جاتا ھيوسٹن کي ٹيم سے تھا۔
ويسے بيس بال کے شائقين ميں آدھے سے زيادہ ايک ہي ٹيم کے شيدائي ہيں جو کہ مشہور زمانہ ہے حتي کہ پاکستان ميں بھي اس کي ٹيم کے نشان NY والي ٹوپياں پہنے لوگ مل جاتے ھيں بے شک انہيں ٹيم کا کوئي پتا نہيں ہو۔ جي ہاں ميں نيويارک کي مشھور زمانہ اور ميرے دل کي آواز ٹيم Yankees کي بات کر رہا ہوں۔
بيس بال ميں دو ٹيميں پھنے خان (دھانسو) شمار ہوتي ہيں ايک نيويارک Yankees اور دوسري باسٹن کي Red Sox ۔۔ ان دونوں کے شائقين کے درميان مقابلہ بازي انتہائي عروج تک ہوتي ہے مطلب اينٹ کتے والا بير ہے دونوں کے بيچ اگر آپ کسي ايک ٹيم کے شائق کے سامنے دوسري کي تعريف کر ديں تو سمجھيں بھڑوں کے چھتے پر ہاتھ مار ديا ہے۔ويسے دونوں رياستيں پڑوسي ہيں مگر ايک دوسرے کو ديکھ نہيں سکتے۔۔
تو اس دفعہ دونوں ٹيميں اوپر ہي جا رہي تھيں اور اميد کي جا رہي تھي کہ ورلڈ سيريز انہی کے درميان ہو گي۔ مگر پہلے ريڈ ساکس کو ہيوسٹن کي ٹيم نے باہر کر ديا جس کي وجہ سے نيويارک ميں ايک جشن کا سامان تھا کہ ريڈ ساکس باہر ہو گئے ہيں۔ مگر شائقين کي اميدوں پر اس وقت پاني پھر گيا جب نسبتا ايک کمزور ٹيم نے نيويارک کے پھٹے چک(باہر کر ديا) ديے۔ Yankees ايک جيتا ھوا ميچ ہار گئے اس کي وجہ ان کي اب کرکٹ کے حساب سے ناقص فيلڈنگ ہي کہوں گا تھي اور ايک بال نا پکڑ سکنے کي وجہ سے شکاگو کا ہوم رن بن گيا اور بعد ميں انہوں نے اور ہوم رن بنا کر باقي کسر پوري کر دي۔ پاکستان ہوتا تو کھلاڑيوں کو جوتياں پڑ جاتيں مگر يہاں بس ايک دن خبروں کے بعد ہم سب yankees کے شائقين منہ چھپا کے بيٹھ گئے۔ ويسے ميں نے Yankees کے ہارنے کے بعد کوئي ميچ نہيں ديکھا تھا صرف خبروں ميں سن ليا ۔ ليکن شکاگو کي جيت پر ميں خوش ہوں اس کو ويسے بھي عام بندے کي ٹيم کے نام سے پکارا جاتا ہے۔۔
 
Top