بیروت نگار بزم جہاں میں

پاکستانی

محفلین
بیروت نگار بزم جہاں میں
بیروت بدیل باغ جناں

بچوں کی ہنستی آنکھوں کے
جو آئنے چکنا چور ہوئے
اب ان کے ستاروں کی لو سے
اس شہر کی راتیں روشن ہیں
اور رخشاں ہے ارض لبنان
بیروت نگار بزم جہاں میں

جو چہرے لہو کے غازے کی
زینت سے سوا پر نور ہوئے
اب ان کے رنگین پر تو سے
اس شہر کی گلیاں روشن ہیں
اور تاباں ہے ارض لبنان
بیروت نگار بزم جہاں میں

ہر ویران گھر، ہر ایک کھنڈر
ہم پائیہ قصر دارا ہے
ہر غازی رشک سکندر ہے
ہر دختر ہمسر لیلٰی ہے
یہ شہر ازل سے قائم ہے
یہ شہر ابد تک دائم ہے

بیروت نگار بزم جہاں میں
بیروت بدیل باغ جناں

۔۔۔

مقتل میں نہ مسجد نہ خرافات میں کوئی
ہم کس کی امانت میں غم کار جہاں دیں
شاید کوئی ان میں سے کفن پھاڑ کے نکلے
اب جائیں شہیدوں کے مزاروں پہ اذاں دیں


فیض احمد فیض


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

دہائی دینے والے تو بہت ہیں
مدد کرنے کے کون ہے قابل آہ
جناب بش ہیں اسرائیل کے دوست
تو حزپ اللہ کا حامی ہے اللہ

انور شعور
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


اس بارے میں مزید یہاں
 

قیصرانی

لائبریرین
پاکستانی بھائی، یہاں اختلاف کروں گا۔ حزب اللہ کا حامی اللہ اور اسرائیل کا حامی بس۔ حزب اللہ تو واضح طور پر ایران کی ہی بنائی ہوئی تنظیم ہے۔ اور ایران ہی اس کے پس منظر میں‌ ہے۔ اور کئی دیگر مسلمان ممالک اور تنظیمیں بھی اس کی مددگار ہیں

مجھے تو نظم کا یہ شعر تو محض جذبات کو ابھارنے کا کام لگتا ہے :( معذرت مگر یہ میری ذاتی رائے ہے

قیصرانی
 

پاکستانی

محفلین
آپ کی رائے سر آنکھوں پے قیصرانی بھائی! مگر جس طرح اسرائیل لبنان کو رونڈتا جا رہا ہے اس لحاظ تو ساری مظلومیت حزب اللہ میں امڈ آئی ہے۔
 
قیصرانی بات یہ ہے کہ ہر تنظیم کو پشت پناہی تو کسی نہ کسی ملک کی ہوتی ہی ہے ، اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا اسرائیل کا یہ اقدام منصفانہ ہے یا ظالمانہ۔ اسرائیل نے فلسطینی اغوا کیے ہوئے تھے جس کے جواب میں حزب اللہ نے ان کے دو سپاہی اغوا کر لیے جس کے جواب میں اسرائیل نے جنگ چھیڑ دی ہے ۔

کیا جنگ چھیڑنے کے لیے یہ ٹھیک جواز ہے ؟

جنگ بندی کے لیے قرارداد امریکہ نے ویٹو کرکے اسرائیل کو جنگ جاری رکھنے کا جواز مہیا کیا ہے اسی تناظر میں یہ کہا جارہا ہے ۔
 

قیصرانی

لائبریرین
پاکستانی نے کہا:
مگر جس طرح اسرائیل لبنان کو رونڈتا جا رہا ہے اس لحاظ تو ساری مظلومیت حزب اللہ میں امڈ آئی ہے۔
حزب اللہ کا سوچ رہے ہیں، بے گناہ لبنانیوں کا بھی تو سوچیں جو ایک تنظیم کی حرکتوں‌کا خمیازہ بھگت رہے ہیں

اسرائیل کو کون اچھا کہ سکتا ہے

قیصرانی
 
Top