بہروپ

آپ اس سے کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ آپ بہت علم دوست ہیں؟آپ کی بلاوجہ نصیحت کا شکریہ۔۔ ۔اور آئندہ نصیحت کرنے سے احتراز ہی کیجیے گا۔۔
اگر نیلم کو کوئی اعتراض ہے تو بتائے۔۔
میری کیا مجال کہ آپ کو نصیحت کرون دراصل آپ جیسے بندے کو نصیحت کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا ہے میں نے آپ کو نصیحت نہیں کی بلکہ آپ کی حماقتوں کی طرف اشارہ کیا ہے لیکن آپ مزید احمق بننے پر آمادہ ہیں خاطر جمع رکھیں آپ کو آئندہ میرا نام اردو محفل کے صفحات پر نہیں نظر آئے گا۔
پھول کی پتی سے کٹ سکتا ہے ہیرے کا جگر
مرد ناداں پر کلام نرم نازک بے اثر
 
نایاب

لائبریرین
روپ بہروپ کی یہ دنیا ۔ سب اپنا سچا روپ چھپاتے ہیں ۔
لفظوں کے ادلے بدلے میں سب روپ اتر جاتے ہیں ۔
حکایتوں کو حکایتیں ہی رہنے دو ۔ شکایتیں نہ بناؤ دوستو
یہ تو ظرف اجاگر کرتے راہ دکھلاتی ہیں ۔ گر کوئی چاہے تو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
عسکری

معطل
ویسے کیا ایسے بہروپیے ہوتے تھے اس زمانے میں ؟ بہروپ بدلنا ایک آسان کام ہے اسل چیز ہے اسے پکڑنا ۔۔ اچھی کہانی تھی
 
نایاب

لائبریرین
ویسے کیا ایسے بہروپیے ہوتے تھے اس زمانے میں ؟ بہروپ بدلنا ایک آسان کام ہے اسل چیز ہے اسے پکڑنا ۔۔ اچھی کہانی تھی

آپ جیسے بہروپیئے بھی بھلا پکڑ میں آتے ہیں کبھی ۔۔۔۔۔۔۔ محترم بھائی
بہروپیئے تو ہر زمانے میں اپنا فن دکھاتے ہیں ۔ مگر ان کو پکڑنے والے کم ہی نظر آتے ہیں ۔۔۔۔۔
 
نایاب

لائبریرین
ہم اور بہروپیےےےےےےےےےے:sad:

کوئی شک ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟
خود احساس کی تپش میں جلتے بھنتے دوسروں کے لبوں پہ مسکراہٹ بکھیر دینے والے بہروپیئے کب پکڑ میں آتے ہیں ۔ ؟
یہ روپ پر بہروپ سجائے نت نئے رنگ دکھائے جاتے ہیں ۔
 
عمراعظم

محفلین
آج کے جھوٹ، مکرو فریب اور بےایمانی سے بھرپور ماحول میں سچ کو غالب دیکھاتی تحریر۔شیئر کرنے کا شکریہ ۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
میری کیا مجال کہ آپ کو نصیحت کرون دراصل آپ جیسے بندے کو نصیحت کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا ہے میں نے آپ کو نصیحت نہیں کی بلکہ آپ کی حماقتوں کی طرف اشارہ کیا ہے لیکن آپ مزید احمق بننے پر آمادہ ہیں خاطر جمع رکھیں آپ کو آئندہ میرا نام اردو محفل کے صفحات پر نہیں نظر آئے گا۔
پھول کی پتی سے کٹ سکتا ہے ہیرے کا جگرے
مرد ناداں پر کلام نرم نازک بے اثر
مجھ جیسے کو فائدہ نہیں ہوتا۔۔ اور آپ جیسوں پر وقت ضائع کرنا ہی بیکار ہے۔ آپ بے فکر رہیں میں جتنا بھی احمق ہوجاؤں آپ کی سیٹ کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ اور آپ کا نام نہ ہی نظر آئے تو محفل کا ماحول خوشگوار رہے۔۔ اور یہ آئینے کے سامنے بیٹھ کر اشعار پڑھنے کی عادت سے بھی جان چھڑائیے۔۔ افاقہ ہوگا۔
 
محمداحمد

لائبریرین
اس نے کہا : " حضور بات یہ ہے کہ جن کا روپ دھارا تھا ، ان کی عزت مقصود تھی - وہ سچے لوگ ہیں ہم جھوٹے لوگ ہیں - یہ میں نہیں کر سکتا کہ روپ سچوں کا دھاروں اور پھر بے ایمانی کروں - "

از اشفاق احمد زاویہ ١ بہروپ

بہت خوب @نیلم۔۔۔۔!

بہت اچھی تحریر ہے۔ خوش رہیے۔
 
نیلم

محفلین
ویسے کیا ایسے بہروپیے ہوتے تھے اس زمانے میں ؟ بہروپ بدلنا ایک آسان کام ہے اسل چیز ہے اسے پکڑنا ۔۔ اچھی کہانی تھی
بہروپیے تو ہر زمانے میں ہوتے ہیں یہ اور بات ہے کہ ہم پہچان نہیں پاتے۔
پہلی بار آپ نے کسی حکایت کی تعریف کی:D ۔۔۔بہت شکریہ بھائی
 
نیلم

محفلین
روپ بہروپ کی یہ دنیا ۔ سب اپنا سچا روپ چھپاتے ہیں ۔
لفظوں کے ادلے بدلے میں سب روپ اتر جاتے ہیں ۔
حکایتوں کو حکایتیں ہی رہنے دو ۔ شکایتیں نہ بناؤ دوستو
یہ تو ظرف اجاگر کرتے راہ دکھلاتی ہیں ۔ گر کوئی چاہے تو ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔
بہت خُوب بھائی
 
عسکری

معطل
بہروپیے تو ہر زمانے میں ہوتے ہیں یہ اور بات ہے کہ ہم پہچان نہیں پاتے۔
پہلی بار آپ نے کسی حکایت کی تعریف کی:D ۔۔۔ بہت شکریہ بھائی

ارے سسٹر میں تو مذاق کرتا تھا آپکی حکایت تو میں پڑھ کر آپکو چھیڑتا تھا کہ اچھی نہیں :grin: اچھی نا ہوتی تو پڑھتا ہی کیوں
 
Top