1. احباب کو اردو ویب کے سالانہ اخراجات کی مد میں تعاون کی دعوت دی جاتی ہے۔ مزید تفصیلات ملاحظہ فرمائیں!

    ہدف: $500
    $413.00
    اعلان ختم کریں

بہت شکریہ یاسر شاہ صاحب

عبدالرشید چغتائی برمنگھم نے 'اِصلاحِ سخن' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏اپریل 20, 2019

  1. السلام علیکم ...یاسر شاہ صاحب! آپ کا بے حد شکریہ آپ نے اپنا قیمتی وقت نکال کر میری لکھی ہوئی نعت پر میری "اصلاحی راہنمائی" فرمائی ہے. عروض سے بہت دلچسپی رکھتا ہوں ... اس نعت کے قوافی کے حرف روی کے بارے میں کچھ اشکال تھا جسے آپ نے دور کر دیا. کچھ شعراء احباب کی نظر سے بھی یہ نعت گزری ہے. سوائے ایک کے کسی نے بھی حرف روی کے اختلاف پر اپنی رائے نہیں دی بہر حال آپ کا بے حد شکریہ.
    اسی طرح ایک پرانی غزل میں . بانٹنے، جاننے، جاگتے،مانگنے، باندھنے،( چپ) سادھنے .. وغیرہ کے
    قافیے استعمال کیے تھے . اس کے بارے میں بھی آپ کی شاید وہی رائے ہو گی جو نعت کے قافیوں کے
    بارے میں ہے...براہِ مہربانی ضرور آگاہ فرمائیں.
    شکریہ
     
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  2. یاسر شاہ

    یاسر شاہ محفلین

    مراسلے:
    737
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    و علیکم السلام

    رشید صاحب میرا خیال ہے ان قافیوں کی درستی کا مدار غزل کا مطلع ہے -اگر مطلع میں آپ نے "بانٹنے -جاننے" قوافی باندھ دیے تو مذکورہ قوافی باندھنا عیب شمار ہوگا اور اگر "بانٹنے -جاگتے "قوافی باندھے تو یہ قوافی بھی چل تو جائیں گے مگر یوں لگے گا شاعر نے اپنی راہ خود تنگ کر دی ہے -

    آپ ازراہ کرم عنوان سے میرا نام نکال دیجیے کوئی اور عنوان جیسے "ایک سوال "وغیرہ مقرّر کر لیں تاکہ اور لوگ بھی رائے دیں -
     

اس صفحے کی تشہیر