بہترین ویب سائیٹ

مغزل

محفلین
بھئی ہمیں تو پسند نہیں آئی۔۔ معذرت چاہتے ہیں ۔
( ارے بابا ہم کا انچھانا کے چھوڑے جنوراں کی بات کرے کا)
 

مغزل

محفلین
ہہہ ۔۔۔ قوسین ( ) میں تحریر کا مطلب ہے ::
جناب اب ہم انسانوں کو چھوڑم جانوروں کی بات کریں کیا ؟
آپ جس ملک میں ہیں وہاں یہ باتیں اچھی لگتی ہیں ۔
یہاں سب خون کے پیاسے ہیں۔۔۔مذہب، مسلک، عقیدہ،
فرقہ، زبان، قوم، صوبہ اور سیاست کے نام پر۔۔
آپ ہی کہیے کہ ۔۔ میں (ہم) پرندوں کی بات کیسے کریں ؟؟
 

مغزل

محفلین
ارے ارے جناب ۔۔ برا کیوں مناتے ہیں۔۔
جیسے آپ نے مناسب خیال کیا اور مراسلہ روانہ کیا
اسی طرح میں نے بھی اپنی رائے کا اظہار کیا ہے ۔
دل چھوٹا کرنے کی کیا ضرورت ہے ؟
آپ مجھے معاف کردیجئے گا ۔۔ آپ کا دل توڑدیا میں نے۔
 

عزیزامین

محفلین
اوکے ۔ پر ایک بات کروں کیا یہ جاندار نھیں انکا وجود ختم کردیں ۔ آپ بھی ماینڈ نھیں کرنا۔ ایک دفعہ میں نے سرخاب کا کسی سے پوچھا معلوم ھوا یہ پرندا اپنی حقیقت کھو چکا ھے اسکا نام تک باقی نھیں کیا ایسا ھونا چاہیے؟
 

مغزل

محفلین
لگتا ہے جناب کو پرندوں سے بہت محبت ہے۔
آپ کی بات کا جواب ہے ایسا نہیں ہونا چاہئیے،
ویسے ۔۔ میری معلومات کے مطابق ’’سرخاب‘‘ کوئی پرندہ نہیں
ایک مفروضہ ہے ۔۔جسے ہما، عنقا اور فونیکس بھی کہا جاتاہے ۔۔
ایران کی ایک لوک کہاوت کہ مطابق :
جب کسی بادشاہ کا انتخاب کرنا ہوتا تو اسے آزاد کیے جانے کے بعد
یہ پرندہ جس شخص یا فرد کے پاس یاسرپر بیٹھ جاتاتھااسے بادشاہ
بنالیاجاتا تھا۔۔ لیکن اس میں ایک پہلو یہ بھی ہے کہ:
یہ کہاوت ایران میں بادشاہت سے پہلے کی ہے۔۔

خیر۔۔ آپ کی بات کا جواب تو ہم نے دے ہی دیا تھا۔
 

عزیزامین

محفلین
کچھ لوگ میری طرح سرخاب کو حقیقت مانتے ھیں بر حال میرے پاس ثبوت نھیں ابھی تک ۔ مجھے یہ شوق نہ ھوتا تو شاید میں کبھی کمپیوٹر نہ استعمال نہ کرتا
 

چاند بابو

محفلین
لگتا ہے جناب کو پرندوں سے بہت محبت ہے۔
آپ کی بات کا جواب ہے ایسا نہیں ہونا چاہئیے،
ویسے ۔۔ میری معلومات کے مطابق ’’سرخاب‘‘ کوئی پرندہ نہیں
ایک مفروضہ ہے ۔۔جسے ہما، عنقا اور فونیکس بھی کہا جاتاہے ۔۔
ایران کی ایک لوک کہاوت کہ مطابق :
جب کسی بادشاہ کا انتخاب کرنا ہوتا تو اسے آزاد کیے جانے کے بعد
یہ پرندہ جس شخص یا فرد کے پاس یاسرپر بیٹھ جاتاتھااسے بادشاہ
بنالیاجاتا تھا۔۔ لیکن اس میں ایک پہلو یہ بھی ہے کہ:
یہ کہاوت ایران میں بادشاہت سے پہلے کی ہے۔۔

خیر۔۔ آپ کی بات کا جواب تو ہم نے دے ہی دیا تھا۔

مغل بھیا میں نے کچھ حد تک سرخاب کے بارے میں جاننے کی کوشش کی تھی اور جو کامیابی ہوئی وہ میں نے یہاں لکھ ڈالی ہے اگر درست ہے تو آگاہ فرمائیں ورنہ تصحیح فرمادیں۔
 

عزیزامین

محفلین
جناب چاند بابو جی میں آپکو ھی تلاش کر رھا تھا اسی سلسلے میں ۔ کیا آپ بتا سکتیں ھیں یہ معلومات آپکو کہاں کہاں سے ملیں انکی صداقت کی کتنی امید ھے؟ امید ھے برا نھیں لگے گا شکریہ
 

مغزل

محفلین
بھیا میں نے وہ مراسلہ دیکھ لیا ہے ۔۔
دیگر معلومات تو مجھے کہیں‌نہیں‌ملی مگر ماچس کی ڈبیا پراسی پرندے سے نام ’’ سرخاب ‘‘
منسوب کیا گیا ہے۔۔ بہر کیف میرے علم میں جوتھا میں‌ اسے پیش کرپایا ہوں۔ مذکورہ مراسلے
کی بابت اگر کوئی اور دوست رائے یا دلیل عطا کردیں تو میرے بھی علم میں اضافہ ممکن ہوسکے گا۔
میں وہ مراسلہ قطعی رد بھی نہیں‌کررہا اور قبول بھی نہیں‌ کہ ۔۔ سرخاب کی ضمن میں مجھے 20 سال
یہ یہی علم ہے کے یہ عنقا سرخاب فونیکس ہما ایک ہی فرضی پرندہ ہے ۔۔
بہر حال میں‌منتظر ہوں۔ اس ضمن میں۔
 

مغزل

محفلین
مزید معلومات کے مطابق ’’سرخاب‘‘ ایران کے شہر ’’تبریز‘‘ میں محلات کا نام بھی ہے۔ (وکیپیڈیا فارسی)

ایک اور ویب سائٹ کے مطابق:
Ruddy Shelduck یا سرخاب
180px-Ruddy_shelduck_arp.jpg

کو بھی کہتے ہیں ۔ ۔

ویسے یہ لفظ ’’سرخ‘‘ اور ’’ آب‘‘ سے مشتق ہے ۔۔ کیا کیا جائے۔۔
 
Top