بھینس شریف کیچڑ میں

زیرک

محفلین
بھینس شریف کیچڑ میں
چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد قومی احتساب بیورو نے شہباز شریف کے داماد علی عمران کے قریبی ساتھی اکرام نوید کی طرف سے پلی بارگیننگ کی درخواست لاہور کی احتساب عدالت میں جمع کروا دی ہے۔ اکرام نوید پنجاب پاور ڈیولپمنٹ کمپنی کے چیف فنانشل آفیسر(سی ایف او) رہ چکے ہیں، انہوں نے نیب کے سامنے اختیارات سے تجاوز اور کروڑوں کی کرپشن کا اعتراف کیا ہے۔ ملزم نے پنجاب پاور کمپنی، پی ایچ اے (پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی) اور ارتھ کوئیک ری کنسٹرکشن اینڈ ری ہیبلی ٹشین اتھارٹی (ایرا) میں 50 کروڑ روپے کی کرپشن کا اعتراف کیا ہے۔ ملزم نے ایرا میں 20 کروڑ 83 لاکھ 44 ہزار روپے، پنجاب پاور ڈویلپمنٹ میں 23 کروڑ 27 لاکھ 86 ہزار روپے اور پی ایچ اے میں 3 کروڑ 72 لاکھ 50 ہزار روپے کی کرپشن کا اعتراف کیا ہے۔ ملزم کے مطابق اس نے اس رقم میں سے 13 کروڑ 19 لاکھ 37 ہزار روپے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے داماد علی عمران کو دیے تھے۔ ملزم نے درخواست میں غبن شدہ تمام رقم واپس کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ لگتا ہے اس بار بھینس شریف کیچڑ میں پھنس کر رہ گئی ہے۔
 
Top