بھید ۔۔۔

الشفاء

لائبریرین
تلاش از ممتاز مفتی ۔۔۔

اللہ کی سول سروس میں طرح طرح کے لوگ شامل ہوتے ہیں ۔ کوئی موچی ہے، کوئی گڈریا ہے ، کوئی افسر ہے ، کوئی سادھو ہے ، کوئی فوجی ہے ، کوئی عالم ہے، کوئی بھڑوا ہے ، کوئی شاعر ہے، کوئی گداگر ہے ، کوئی سر مایہ دار ہے۔ اس سروس میں فقیر کی گڈری کی طرح ۔۔۔ ۔ طرح طرح کی "ٹلیاں " لگی ہوتی ہیں۔ یہ کھدر ہے ، یہ کمخواب ہے، یہ نائیلون ہے ، یہ زربفت ہے۔۔۔ ۔​
اللہ تعالٰی نے ایسا پاکھنڈ مچا رکھا ہے کہ خلق خدا پر حیرت کا عالم طاری ہے۔​
کئی ایک بزرگوں نے وجدان کی مستی کے عالم میں بھید کھولنے کی کوشش کی ۔ ایک بولا:" تیری بکل دے وچ چور۔" دوسرے نے کہا :" میں ہی تو ایک راز تھا سینہ کائنات میں ۔" تیسرا چلایا:" انالحق "۔ پھر بھی بھید نہ کُھلا۔​
داتاؒ نے کہا ، میں بھید کھول دو ں گا۔​
اس نے فرمایا ، کھول دو اگر کھول سکتے ہو تو ۔​
داتاؒ نے ایک کتاب لکھ دی ، کشف المحجوب ، مطلب " بھید کھولو" کتاب۔​
صاحبو! میں نے داتاؒ کی کتاب بھید کھولو چار پانچ دفعہ پڑھی ہےلیکن بھید نہیں کُھلا۔ جو تھوڑی سی عقل ذہن میں تھی، وہ بھی گڑبڑا گئی۔۔۔​

بشکریہ مانو بلی۔۔۔​
 
Top