بھٹو کیسا لیڈر تھا ۔ ؟

ویسے حمودالرحمن کمشن رپورٹ سے یہ بات ثابت ہو چکی ہے۔ کہ پاکستان کے ٹوٹنے میں فوج کے رویے کےساتھ ساتھ بھٹو صاحب کی ہٹ دھرمی بھی شامل تھی۔ اس کے علاوہ اتنے بڑے سانحے کے باوجود وہ فوج کاکردار پاکستانی سیاست میں ختم کرنے میں ناکام رہا۔

لیکن ان تمام باتوں کے باجود بھٹو مجھے ہمیشہ سے پسند رہے ہیں۔ کیونکہ وہ ایک عوامی لیڈر تھا اور عوام کی نفسیات سے جس قدر وہ آگاہ تھے شاید ہی کوئی دوسرا لیڈر ہو۔ اس کی تقریر سن کر ہمیشہ عام آدمی کا دل جوش و جذبے سے بھر جاتا ہے۔اس کے علاوہ بین الاقوامی سطح پربھی ان کی اپنی ایک حیثیت تھی۔ ان کی پھانسی دراصل ایک قتل ہے جس کے مجرموں کو آج بھی کوئی کچھ نہیں کہہ سکا۔ ان کی موت کی وجہ بھی کافی عجیب ہے اپنے آخری دنوں کی ایک تقریر میں‌انہوں‌نے کہا تھا کہ سفید ہاتھی مجھ سے ناراض ہو گیا ہے۔ لیکن شاید بھٹو کو موت کے بعد بھی کوئی نہیں مار سکا تھا۔ اور وہ عوام کے دلوں میں مسلسل زندہ رہے۔ ہاں ان کی اپنی اولاد نے عوام کے دلوں میں رہنے والے اس بھٹو کو اب مار دیا ہے۔
 
Top