بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں فلک شگاف نعرے

nazar haffi

محفلین
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع پلوامہ کے علاقوں کھریو اور پامپور میں گزشتہ روز بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں دو کشمیری نوجوانوں کے قتل کے خلاف مکمل ہڑتال کی گئی بڑی تعداد میں مظاہرین نے جو بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں فلک شگاف نعرے بلند کر رہے تھے دونوںشہید نوجوانوں کی میتیں انکے خاندانوں کے حوالے کرنے کا مطالبہ کررہے تھے۔ پولیس نے پامپور میں مظاہرین کو منشتر کرنے کیلئے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا اورآنسو گیس پھینکی جس کے بعد جھڑپیں شروع ہو گئیں۔دریں اثناء بانڈی پورہ میںبھارتی فوج کی ایک گاڑی کی ٹکر سے دونوجوانوںکے شدید زخمی ہوگئے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنماء شبیر احمد شاہ نے جموںوکشمیرمیں لاکھوں کی تعداد میں بھارتی فوجیوں کی موجودگی میں انتخابی ڈھونگ کے انعقاد کو مضحکہ خیز قراردیتے ہوئے کشمیریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ انتخابات کا بائیکاٹ کر کے بھارت کے مذموم عزائم کو ناکام بنا دیں۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں ظفر اکبر بٹ اور جاوید احمد میرنے کہاہے کہ نام نہاد انتخابات کشمیریوںکے ناقابل تنسیخ حق،حق خود ارادیت کا ہرگز نعم البدل نہیں ہوسکتے ۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ظفر اکبر بٹ اورجاوید احمد میر نے عوامی رابطہ مہم کے دوران سرینگر کے علاقوں نواکدل،جمالٹہ ،چھانہ پورہ اور بٹ پورہ میں عوامی اجتماعات اوردعائیہ مجلسوںسے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کشمیریوں نے حق خود ارادیت کے حصول کے لیے بیش بہا قربانیاں دی ہیں جنہیں ہرگز رائیگاں نہیںجانے دیا جائے گا۔حریت رہنمائوں نے کہا کہ عالمی سطح پر تسلیم شدہ کشمیر کے دیرینہ مسئلے کوحل کئے بغیرخطے میں پائیدار امن و سلامتی قائم نہیں ہو سکتی۔اس موقع پر حریت رہنمائوںنے جدوجہد آزادی کشمیر کو اس کے منطقی انجام تک جاری رکھنے اور اس سلسلے میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا ۔ وہ چھانہ پورہ میںایڈووکیٹ بشیر احمد کے گھر بھی گئے اورانکی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ۔ حریت رہنمائوںکے ہمراہ مولوی مشتاق ،، مولوی رشید، بیگ اعجاز ، شفیع کشمیری اوردیگررہنماء بھی موجود تھے ۔
 
Top