بھارت کی ریاست تامل ناڈو میں باپ نے نومولود بچی کو زندہ دفن کردیا

الف نظامی

لائبریرین
ٹائمز آف انڈیا میں شائع رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ تامل ناڈو کے علاقے ویلو پورم میں 29 سالہ شخص کو اپنی بیٹی کے قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔
فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق ڈی وراڈراجن نامی شخص کی جانب سے بیٹی کو قتل کرنے کی دوسری کوشش تھی جس میں وہ کامیاب ہوگیا۔
پولیس نے بتایا کہ بیٹی کی پیدائش کے تیسرے روز ہی ڈی وراڈراجن نے اسے زندہ دفنانے کی کوشش کی تھی لیکن رشتے داروں کی بروقت مداخلت کی وجہ سے وہ اپنے مذموم ارادوں میں کامیاب نہیں ہوسکا تھا۔
پولیس کے مطابق ڈی وراڈراجن بیٹی کی پیدائش پر ناخوش تھا۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ ڈی وراڈراجن کی بیوی سو رہی تھی کہ اس دوران وہ اپنی نوزائیدہ بیٹی کو لے گئے اور گڑھا کھود کر اس میں زندہ دفنا دیا۔
بعدازاں بیٹی کی غیر موجودگی پر ماں نے چیخ چیخ کر اہل خانہ اور پڑوسیوں کو جمع کرلیا۔
جس پر اہلخانہ اور پڑوسیوں نے پولیس کو واقعے کیاطلاع دی اور پولیس نے ڈی وراڈراجن کو گرفتار کیا تو سنگدل باپ نے بیٹی کو زندہ دفنانے کا جرم قبول کرلیا۔
بعد ازاں ملزم کی نشاندہی پر پولیس نے دیگر حکام کی موجودگی 17 دن کی بچی کی لاش برآمد کرلی۔
پولیس نے ملزم کے خلاف 302، 315 اور 498 اے کے تحت مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا۔

خیال رہے کہ بھارت میں لڑکوں کی پیدائش کو اہمیت دی جاتی ہے اور بیشتر واقعات سامنے آئے ہیں جس میں لڑکیوں کی پیدائش کے پیش نظر حمل گرادیا گیا۔
 

الف نظامی

لائبریرین
سفاک اور شقی القلب جیسے الفاظ بھی چھوٹے ہیں ایسے جاہل لوگوں کے لئے۔
معاشرےمیں بیٹیوں کی پیدائش کے حوالے سے منفی تصورات کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ بیٹا نعمت ہے تو بیٹی رحمت ہے۔ دونوں ماں باپ کی آنکھوں کا نور اور دل کا چین ہیں۔ اس حوالے سے حکومتوں کو کام کرنے کی ضرورت ہے۔
 
Top