بھارت کا نیا نقشہ

سعود الحسن

محفلین
شکریہ !
ایسی بات ہوتی تو پاکستان اور بنگلہ دیش (شاید سری لنکا بھی) کا وجود کیونکر ممکن ہوتا ، پھر دو تین ہزار سال کی تاریخ دیکھ لیں ، بھارت کو اگر کوئی متحد کر سکا تو وہ صرف مغل تھے ، یا ایک بار اشوکا نے کیا تھا ۔۔
وسلام

صرف تایخی حقیقت کی درستگی کے لیے ،

ہندوستان کی ہزاروں سالہ تاریخ میں صرف دو حکمران ایسے گزرے جو دعوئ کر سکتے تھے کہ ان کی حکومت پورے ہندوستان پر ہے خاص کر "جنوبی ہندوستان" پر بھی اور وہ تھے ، سمودر گپت موریہ (گپت سلطنت) اور اورنگزیب عالمگیر (مغل سلطنت)، ان کے بعد انگریزوں کا نام بھی لیا جاسکتا ہے۔
 

سعود الحسن

محفلین
ویسے اگر مقصددل کو خوش کرنا ہی ہے تو لیجئے زیادہ بہتر یہ نعرہ رہے گا --

" پاکستان اس دن ہی وجود میں آگیا تھا جس دن ہندوستان کا پہلا ہندو مسلمان ہوا تھا ، اور اس دن مکمل ہوگا جس دن ہندوستان کا آخری ہندو بھی مسلمان ہو جائے گا"

کہیے کیسی رہی؟؟؟؟
 
ہمارا تو یہ ماننا ہے‌کہ جو تاریخ نے‌کردیا وہ ہوچکا اب خاموشی سے‌اپنے‌اپنے‌نگر میں رہنا چاہئے۔ پاکستان تو اس بات پر عمل پیرا ہے۔ لیکن ہندوستان میں کچھ‌ایٍسے عناصر ضرور ہیں‌جو ہر وقت تعصب کی ماچس ہاتھ میں‌لئے‌پھرتے ہیں۔ اب ان کو جواب دینے کے‌لئے‌بھی تو کچھ‌کرنا پڑتا ہے۔
اسلام کبھی بھی یہ نہیں‌کہتا کہ کسی غیر شخص کو تکلیف دو چاہے وہ غیر مسلم ہی کیوں نہ ہو۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تاریخ میں یہودیوں کے‌ساتھ‌رہن سہن اور اچھے‌معاملات کا ذکر بھی آتا ہے۔ جبکہ کچھ‌یہودی تو آپ‌کے‌ساتھ‌برا معاملہ کرتے‌تب بھی ان کے‌ساتھ‌اچھی طرح ہی پیش آتے۔
ہمیں بحیثیتِ‌پاکستانی اور مسلمان اس بات کا کوئی دکھ‌نہیں اور نہ ہی اس میں‌حرج ہے‌کہ ہمارے‌ساتھ ہندو عیسائی یہودی آتش پرست جو رہنا چاہیں‌رہیں‌۔ ہمیں اعتراض نہیں ہونا چاہئے۔ بلکہ جب تک وہ کچھ نہیں کرتے‌ہم انکے‌حفاظت کے ضامن ہیں‌۔ ہاں اگر وہ ہمارے‌ساتھ‌رہتے ہوئے‌غیرقانونی حرکات میں‌مبتلا ہوں‌تو انکی گرفت کی جاسکتی ہے۔
ہمارے پاکستان میں ہندو اقلیت میں‌ہیں‌اور کبھی بھی یہ نہیں‌سنا کہ وہ ہم سے‌ناراض ہوں۔ جبکہ ہندوستان میں ہندوؤں نے مسلمانوں کے‌لئے آتش فشانی کا کھیل رچایا ہوا ہے۔ نہ خود سکون سے ہیں‌اور نہ ہی دوسروں کو سکون میں‌رکھا ہوا ہے۔ جبکہ ایسا کرتے‌ہیں‌تو اپنے ملک کو جنت نظیر بناسکتے ہیں اور پاکستان کے‌مسائل علیحدہ ہیں۔
عجیب چکر ہےیارو!!
 

Ukashah

محفلین
میں راسخ کشمیری کی باتوں سے متفق ہوں کیونکہ پاکستان کی حکومت اور فوج کبھی بھی جنگ نہیں چاہتی ۔ البتہ انڈیا میں‌ ایسے عناصر موجودہیں جو کہ متعصب ہیں اور انڈیا کی حکومت ہمیشہ ان کا ساتھ دیتی ہے ۔ مسلمانوں کو مفت میں شدت پسند کہا جاتا ہے ، امریکہ اور ان کے اتحادیوں کو انڈیا کے شدت پسند نظر نہیں آتے ۔
 
Top