بھارت میں گاندھی کے جنم دن پر اُن کی باقیات چوری، تصویر پر نازیبا الفاظ درج

جاسم محمد

محفلین
بھارت میں گاندھی کے جنم دن پر اُن کی باقیات چوری، تصویر پر نازیبا الفاظ درج
ویب ڈیسک 41 منٹ پہلے
1830569-ghandhidefeacedportrait-1570195276-454-640x480.jpg

نامعلوم افراد نے گاندھی کے پورٹریٹ پر سبز رنگ سے غدار لکھ دیا۔ فوٹو : بھارتی میڈیا

بھوپال: بھارت میں مہاتما گاندھی کی 150 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک میوزیم میں موجود کی ان کی باقیات کو چرالیا گیا جب کہ چور جاتے ہوئے ان کی تصویر پر غدار لکھ گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع ریوا میں قائم ’باپو بھوون میموریل ہال‘ میں رکھی گئی مہاتما گاندھی کی لاش کی راکھ کو نامعلوم چور اپنے ساتھ لے گئے جب کہ گاندھی کی تصویر پر غدار لکھ کر داغدار کردیا گیا اور میوزیم میں دیگر تصویروں پر بھی نازیبا کلمات لکھے گئے۔ کسی تنظیم نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

میموریل کے ہال کے منتظم اور کانگریس کے مقامی رہنما گُرمیت سنگھ مانگو نے مقامی تھانے میں ایف آئی آر درج کرائی ہے جس میں سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے شرپسندوں کی شناخت کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔ پولیس نے تفیش کا آغاز کردیا ہے تاہم چوروں سے متعلق معلومات حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ‘قومی یگانگت کے توہین‘ کے الزام کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، مہاتما گاندھی کی تصویر پر نازیبا کلمات ضرور تحریر کیے گئے ہیں تاہم مہاتما کی راکھ کے چوری ہونے کا دعویٰ درست نہیں کیوں کہ اس میموریل ہال میں گاندھی جی کی باقیات کبھی بھی نہیں رکھی گئی تھیں۔

واضح رہے کہ بھارت کے بانی رہنما مہاتما گاندھی کو 30 جنوری 1948 کو ہندو شدت پسند نتھو رام گوڈسے نے گولی مار کر قتل کر دیا تھا اور آج بھی کٹر ہندو پرست جماعتیں مہاتما گاندھی کو ملک کا غدار سمجھتی ہے۔
 
Top