بچہ بغل میں اور ڈھنڈورا شہر میں

دوست

محفلین
لینکس کے کی بورڈ میں اردو ویب کے مطابق تبدیلی تو کرلی تھی لیکن اس میں آلٹ جی آر کی سپورٹ شامل نہ کرسکا۔ کئی فورموں پر پیغامات دیے کہیں سے بھی جواب نہ ملا آج تسلی سے گوگل پر سرچ کی تو وکی پر ایک سبق ہاتھ لگا جس میں جرمن کے کی بورڈ نقشے کو بدل کر کچھ سکھایا جارہا تھا۔ اس میں آلٹ جی آر کی سپورٹ دیکھ کر جان میں‌ جان آئی۔
اب یونیکوڈ کنٹرول حروف کی قدروں کے لیے تلاش شروع کی۔ گوگل نے محفل کا ربط تو دے دیا ساتھ میں اردو ٹیکسٹ کا بھی جہاں‌ کرلپ کا سارا اردو تختہ آلٹ جی آر نقش بندی کے ساتھ موجود ہے اور میں کئی ماہ سے اس کوشش میں ہوں کہ اعجاز صاحب کے تیار کردہ ونڈوز صوتی اردو تختے کا لینکس بھی بنا دوں تاکہ میرے جیسے کھلے ڈھلے ہوکر اردو لکھ سکیں۔ ہاہ ری قسمت کتنے جتنوں کے بعد کی بورڈ ملا۔ اب اس کا کباڑہ کرکے اردو محفل کے مطابق اس کا حلیہ درست کرتا ہوں‌ساتھ ہی آلٹ جی آر پر دوسرے ضروری حروف بمطابق اعجاز صاحب کے صوتی تختے تین کے رکھتا ہوں۔ پھر یہاں بھی پیش کرتا ہوں۔ کوئی تجویز ہو تو بتا دیں احباب۔
وسلام
 

الف عین

لائبریرین
یہ تو اپنے جیسباڈی کا ہی ہے، میں سمجھا کہ تم نئے سرے سے کچھ بنانا چاہ رہے ہو۔ لے آؤٹ فائل ذ پ کر چکا ہوں
 

دوست

محفلین
وہی ہے ناں ۔ مجھے پتا ہی نہیں تھا کہ پہلے سے موجود ہے۔ اب اس پر ڈاکہ مار کر اردو ویب کی صورت دے کر اسے اپنے نام سے جاری کرتا ہوں۔:wink:
 

دوست

محفلین
لیجیے میں نے اسے چلا کردیکھا لیکن آلٹ جی آر والا حصہ ہی کام نہیں کررہا۔ اب؟؟
کیا شارٹ کٹس کا مسئلہ ہے؟؟
ویسے آلٹ شفٹ پر ہی ہے ناں آلٹ جی آر؟؟
 

دوست

محفلین
جی میں دیکھتا ہوں۔
میرا لینکس سسٹم ابھی استحکام پذیر نہیں ہورہا۔ اب کچھ ریزولوشن کا مسئلہ ہورہا ہے۔ دیکھتا ہوں تسلی سےاب اسے پھر ہی کی بورڈ بھی۔
 
Top