بِہاری کباب

حجاب

محفلین
بِہاری کباب

اجزاء۔۔
گوشت ۔۔2 کلو (چربی اور ریشہ نہ ہو )
دہی ۔تین پاؤ ( ہلکی کھٹی )
کچا پپیتاباریک پسا ہوا ۔۔ 3 کھانے کے چمچ
ادرک پسا ہوا۔۔ 2 کھانے کے چمچ
لہسن پسا ہوا۔۔ 2 کھانے کے چمچ
خشخاش پسی ہوئی۔۔ 1 کھانے کا چمچ
پسی ہوئی سرخ مرچ۔۔۔ آدھا چائے کا چمچ
شان بِہاری کباب مصالحہ ( ایک پیکٹ )
نمک ۔۔۔ آدھا چائے کا چمچہ
آئل ۔۔۔ 2 کھانے کے چمچ۔

ترکیب۔۔
گوشت کے پسندوں کی طرح پارچے بنا لیں۔2 انچ لمبے اور آدھا انچ موٹے پارچے ہوں۔پارچے بنا کے گوشت دھو کر چھلنی میں رکھ دیں تاکہ گوشت کا سارا پانی اچھی طرح نکل جائے ۔دہی کو بھی کسی باریک ململ کے کپڑے میں باندھ کر لٹکا دیں تا کہ دہی کا سارا پانی نکل جائے ۔اب گوشت میں سارے مصالحے اور آئل ڈال کر اچھی طرح مکس کرکے گوشت کو 12 گھنٹوں کے لئے فریج میں رکھ دیں ( جیسے کہ رات کو رکھیں اور دوسرے دن 2 بجے کباب بنائیں ) گوشت کو سیخ میں پرو کر کوئلے پر کباب سینک لیں۔(پارچے سیخ میں اس طرح پرو لیں کہ پارچے آپس میں جڑے ہوئے ہوں اس طرح مصالحہ ضائع نہیں ہوگا ) کوئلے بلکل دہک جائیں تو کباب سینکیں کوئلوں میں آگ نہ لگی ہو ورنہ کباب جل جائیں گے۔
 
ماوراء

محفلین
شکر ہے ان کا نام “بِہاری کباب“ ہے۔ اگر “بَہاری کباب“ ہوتا شاید صرف بہار میں ہی بنانے پڑتے۔

ترکیب اچھی ہے۔ لیکن مجھے شان مصالحے بالکل اچھے نہیں لگتے۔ :?
 
جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

بہاری کباب کی ترکیب تواچھی ہے انشاء اللہ کوشش کریں گے انکوبنانے کی اس کے بعدبتائیں گے کیسے بنے ہیں۔اچھے کہ ۔۔۔۔۔۔

والسلام
جاویداقبال
 
حجاب

محفلین
ماوراء نے کہا:
شکر ہے ان کا نام “بِہاری کباب“ ہے۔ اگر “بَہاری کباب“ ہوتا شاید صرف بہار میں ہی بنانے پڑتے۔

ترکیب اچھی ہے۔ لیکن مجھے شان مصالحے بالکل اچھے نہیں لگتے۔ :?

ماوراء تم نیشنل کا مصالحہ استعمال کرلو :)
 
ماوراء

محفلین
حجاب نے کہا:

ہاں ٹھیک ہے۔ نیشنل اور لذیذہ والوں کے زبردست ہوتے ہیں۔
 
قیصرانی

لائبریرین
بہت عمدہ حجاب صاحبہ، لیکن یہاں‌ پپیتے سے لے کر کوئلے تک، کچھ بھی میسر نہیں ہے۔ پچھلے ہفتے ایک دوست کے گھر سگریٹ‌سے آگ لگی اور ایک دوسرا دوست اسی میں جل کر لقمہء اجل ہوا :( اگر پاکستان موقع ملا تو ضرور کوشش کروں گا۔ ویسے اگر ان کبابوں‌کو اوون (مائیکروویو نہیں) میں‌ سینکا جائے تو؟ دوسرا پپیتے کی بجائے کیا متبادل استعمال ہو سکتا ہے؟
 
حجاب

محفلین
قیصرانی نے کہا:

قیصرانی یہ کباب کوئلے پر سینک کے ہی مزیدار لگتے ہیں۔اور پپیتا ہی استعمال ہو تو ذائقہ اچھا ہوتا ہے ۔آپ پاکستان میں بنائیے گا۔
 
سارہ خان

محفلین
ترکیب تو اچھی لگ رہی ہے ۔۔۔میں نے کبھی بہاری کباب نہیں بنائے پہلے ۔۔۔۔امی اور بھابی ہی بناتی ہیں ۔۔۔۔چلو حجاب تمہاری ترکیب سے بنا کر ان کو حیران کر دوں گی کے میں بھی بنا سکتی ہوں۔۔ :wink: :p
 
راجہ صاحب

محفلین
قیصرانی نے کہا:
دوسرا پپیتے کی بجائے کیا متبادل استعمال ہو سکتا ہے؟

قیصرانی بھائی
پپیتے کا استعمال ویسے تو گوشت کو گلانے کے لئے کیا جاتا ہے اگر یہاں بھی یہی مقصد ہے تو آج کل مارکیٹ میں گوشت گلانے کا پاؤڈر بھی عام دستیاب ہے آپ اس سے کام چلا لیں :pak:
 
حجاب

محفلین
گوشت گلانے کے پاؤڈر سے کباب میں وہ مزہ نہیں آتا جو اس کباب کا خاص مزہ ہوتا ہے۔
 
راجہ صاحب

محفلین
حجاب نے کہا:
گوشت گلانے کے پاؤڈر سے کباب میں وہ مزہ نہیں آتا جو اس کباب کا خاص مزہ ہوتا ہے۔

یہ ممکن ہے کہ ذائقہ میں فرق آ جائے
لیکن یہ گلاوٹ والا پاؤڈر وہ استعمال کریں جو پپیتے کا انتظام نا کر سکیں
آخر کباب بھی تو کھانے ہیں نا :D
 
Top